0

۔،۔بھارت کے شہر کرناٹکا میسور میں ظالم شوہر نے (بارہ برس) خاتون کو قید کئے رکھا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔بھارت کے شہر کرناٹکا میسور میں ظالم شوہر نے (بارہ برس) خاتون کو قید کئے رکھا۔ نذر حسین۔،۔

٭ظالم بھارتی شوہر نے (تیس سالہ) خاتون کو بارہ سال تک گھر میں قید کر رکھا تھا۔یہ جونکا دینے والا واقعہ میسور ضلع کے(ہیریگے گاوں) میں پیش اآیا۔ظالم شوہر نے اپنی بیوی کو اس کے کردار کے شبہ میں (بارہ سال) تک گھر میں نظر بند رکھا۔خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے گھ پر چھاپہ مارا اور متاثرہ خاتون(سوما)کو بدھ کی رات بازیاب کرایا اور شوہر ملزم(سنالایا)کو بھی گرفتار کر لیا گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بھارت/میسور کرناٹک/ہیریگے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ چونکا دینے والا واقعہ بھارت کے شہر میسور کرناٹک کے ساتھ ملحق گاوُں ہیریگے گاوں میں پیش آیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ظالم شوہر نے اپنی بیوی کو اس کے کردار کے شبہ میں (بارہ سال) تک گھر میں نظر بند رکھا۔خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے گھرپر چھاپہ مارا اور متاثرہ خاتون(سوما)کو بدھ کی رات بازیاب کرایا اور شوہر ملزم(سنالایا)کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ سوما ملزم کی تیسری بیوی ہے، شادی کے دن سے وہ اپنی بیوی پر شک کر رہا تھا جبکہ شادی کے پہلے ہفتہ ہی میں بیوی کو اپنی رہائش گاہ کے ایک کمرے میں بند کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق پہلی دو بیویاں بھی شوہر کا تشدد برداشت نہ کر سکیں اسی لئے ملزم کو چھوڑ کر چلی گئیں، ایک رپورٹ کے مطابق شوہر نے دروازے پر تین تالے لگا رکھے تھے جبکہ اپنی بیوی کو تنبیہ کی کہ وہ کسی سے بات تک نہ کرے، یہاں تک کہ اس نے اسے کمرے کے باہر ٹوائلٹ بھی استعمال کرنے سے منع کیا، ملزم نے اس مقصد کے لئے کمرے کے اندر ایک بالٹی رکھی ہوئی تھی، خاتون کی حالت زار دیکھنے سے قاصر متاثرہ خاتون کے رشتہ داروں نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی، اے ایس آئی سبحان، ایڈوکیٹ سدپا جی اور سماجی کارکن جشیلا پر مشتمل ٹیم نے گھر پر چھاپہ مارا اور متاثرہ خاتون کو اس اذیت ناک قید سے بچایا، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ متاثرہ خاتون کے ملزم سے دو بچے بھی ہیں جنہیں اب اس کے والدین کے گھر بھیج دیا گیا ہے۔ خاتون نے اپنے بیان میں بتایا کہ مجھے اپنے بچوں سے بھی آزادانہ بات کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی تھی جبکہ ملزم بلاوجہ مجھے بار بارتھپڑ مارتا تھا، گاوں میں ہر کوئی اس سے ڈرتا تھا،وہ میرے اپنے بچوں کو بھی اس وقت تک میرے ساتھ نہیں رہنے دیتا تھا جب تک وہ رات گئے گھر نہیں لوٹتا تھا، مجھے اپنے بچوں کو چھوٹی سے کھڑکی سے کھانا دینا پڑتا تھا۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ فرانسیسی پولیس نے بھی چند ماہ قبل ایک جرمن شہری کو ٭مشرقی فرانس کے شہر فور باخ٭ سے گرفتار کیا تھا جس نے اپنی بیوی کو (بارہ سال) تک قید میں رکھا رہا، پولیس رپورٹ کے مطابق خاتون برہنہ حالت میں پائی گئی تھی، اس کا سر منڈوایا ہوا تھا جسم کی کئی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں اور اس کے جسم پر زخم ہی زخم تھے (ترپن سالہ خاتون) کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، اسپتال رپورٹ کے مطابق خاتون کی دونوں ٹانگوں اور انگلیوں میں فریکچر تھے۔پولیس رپورٹ کے مطابق مبینہ خاتون جرمن پولیس کو کال کرنے میں کامیاب ہو گئی جبکہ جرمن پولیس نے فراسیسی پولیس کو آگاہ کیا اور مدد مانگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں