0

۔،۔ بوگوٹا کے ایل واڈوراڈو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر خاتون (130 ہزار) کی مالیت کے مینڈکوں کے ساتھ گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ بوگوٹا کے ایل واڈوراڈو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر خاتون (130 ہزار) کی مالیت کے مینڈکوں کے ساتھ گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

٭ہارلیکوئن مینڈک جسے (زہر ڈاٹ مینڈک) بھی کہا جاتا ہے فلمی کنستروں (کیمرے کے ریل کی ڈبی) کے اندر بھرے ہوئے تھے۔ بوگوٹا کے ایل واڈوراڈو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پراسمگلر خاتون کے بیگ سے (130 ہزار) مالیت کے (130) خطر ناک زہریلے مینکوں کے ساتھ گرفتار٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/کولمبیا/برازیل/ ایل واڈوراڈو انٹرنیشنل ایئر پورٹ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا کے ہوائی اڈے بوگوٹا کے ایل واڈوراڈو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر برازیلین خاتون کو اپنے سامان میں (130) خطرناک زہریلے مینڈکوں کو اسمگل کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا، خاتون کے بیان کے مطابق وہ پاناما کے راستے برازیل کے شہر ساوُ پالو جا رہی تھی،ہارلیکوئن مینڈک جسے (زہر ڈاٹ مینڈک) بھی کہا جاتا ہے فلمی کنستروں (کیمرے کے ریل کی ڈبی) کے اندر بھرے ہوئے تھے۔ مشتبہ سمگلر جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، نے دعوی کیا کہ اسے جنوبی کولمبیا کی ایک کمیونٹی کے افواد نے مینڈک تحفے میں دیئے تھے۔ پولیس ترجمان کے مطابق متحرک رنگت والے مینڈک جو کہ انسانی انگھوٹھے سے بھی چھوٹے ہوتے ہیں بلیک مارکیٹ میں ایک مینڈک (ایک ہزار ڈالر) تک حاصل کئے جا سکتے ہیں، زہریلے مینڈکوں کی جلد کے غدود انتہائی زہریلی رطوبت پیدا کرتے ہیں جو ان کے قدرتی شکاریوں بشمول پرندے اور چھوٹے جانور کو مار سکتے ہیں۔ (سان ڈیاگو چڑیا گھر کی ویب سائٹ پر دیکھا جا سکتا ہے کہ(جاتی کا نام مغربی کولمبیا کے چوکو لوگوں کے اس مشق سے لیا گیا ہے جو سنہری زہر مینڈک کے ذریعہ تیار کردہ جلد کے مادہ میں شکار کے لئے استعمال ہونے والے اپنے بلیو ڈارٹس کے اشارے کو ڈبونے کے لئے استعمال کیا جا تا ہے، جو کرہ ارض پر سب سے زیادہ زہریلے جانوروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے) رپورٹ کے مطابق ایک سنہری زہر کامینڈک(تیس سے پچاس) ڈارٹس کے لئے کافی اعصابی زہر فراہم کر سکتا ہے جبکہ یہ زہر ایک سال تک محرک رہتا ہے۔ بوگوٹا کے پولیس کمانڈر (جوآن کارلوس آریوالو) نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ غیر ملکی جانوروں کے پرائیوٹ جمع کرنے والوں کی طرف سے اس نسل کی بہت زیادہ تلاش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں