0

۔،۔ہیسن کے جنگلات میں باپ کے ساتھ(دو سالہ بچہ) چہل قدمی کرتے ہوئے اچانک غائب ہو گیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ہیسن کے جنگلات میں باپ کے ساتھ(دو سالہ بچہ) چہل قدمی کرتے ہوئے اچانک غائب ہو گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭گذشتہ دن ہیسن کے جنگلات میں باپ کے ساتھ(دو سالہ بچہ) چہل قدمی کرتے ہوئے اچانک غائب ہو گیا،پولیس کو اطلاع ملنے پر تقریباََ (دو سو بیس) سے زیادہ پیشہ ور مددگاروں نے بچے کو ڈھونڈنے میں حصّہ لیا۔لگ بھگ (ایک سُو) سے زیادہ فائر فائٹرز ڈیوٹی پر رہے جن میں غوطہ خور بھی شامب تھے جنہوں نے علاقے میں بہنے والی ندیوں میں بھی تلاش کیا۔بالآخر بچہ جائے وقوعہ سے (دو کلو میٹر) کے فاصلہ پر ملا۔طبی معائنہ کے بعد لڑکے کو والدین کے حوالہ کر دیا گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/آل ہائیم/اوبر ریلن باخ۔ مقامی پولیس اور فائر بریگیڈ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ دن ایک دو سالہ لڑکا اپنے والد کے ساتھ ہیسن کے جنگل میں چہل قدمی کرتے ہوئے والد کی بے احتیاطی کی وجہ سے کہیں اور نکل گیا جب والد کو احساس ہوا تو بچہ اور والد کے درمیان بہت فاصلہ پڑ چکا تھا والد نے پہلے خود اسے تلاش کرنے کی بہت کوشش کی بالآخر ناکام ہو کر پولیس کو اطلاع دی،پولیس کو اطلاع ملنے پر تقریباََ (دو سو بیس) سے زیادہ پیشہ ور مددگاروں نے بچے کو ڈھونڈنے میں حصّہ لیا۔لگ بھگ (ایک سُو) سے زیادہ فائر فائٹرز ڈیوٹی پر رہے جن میں غوطہ خور بھی شامب تھے جنہوں نے علاقے میں بہنے والی ندیوں میں بھی تلاش کیا۔بالآخر بچہ جائے وقوعہ سے (دو کلو میٹر) کے فاصلہ پر ملا۔طبی معائنہ کے بعد لڑکے کو والدین کے حوالہ کر دیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق فائر ڈیقارٹمنٹ کے تقریباََ سو سے زائد پیشہ ور افراد جبکہ تقریباََ (دو سو بیس) سے زیادہ پیش ور پولیس اہلکار اور امدادی ٹیمیں ایک فضائیہ ہیلی کاپٹر کئی ڈاگ سکواڈ بھی شامل تھے اتوار کی سہہ پہر سے رات گئے تک(تقریباََ سات گھنٹوں) کی تلاش کے بعد بچہ جائے وقوعہ سے تقریباََ (دُو کلو میٹر) کی دوری پر ملا جس کا جسم سردی اور نمی کی وجہ سے تھکا ہوا تھا مل گیا۔ طبی معائنہ کے بعد لڑکے کو والدین کے حوالہ کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں