۔،۔ ہانگ کانگ کے ہوائی اڈے پر (چونتیس سالہ) اردنی شہری ٹرک سے گر کر ہوائی جہاز سے ٹکرا نے پر ہلاک۔ نذر حسین۔،۔
٭(چونتیس سالہ) اردنی شہری نامعلوم وجوعات کی بنا پر (ٹُو ٹرک) سے گرنے کے بعد جہاز سے ٹکرا کر موقع پر ہلاک ہو گیا(ہانگ کانگ میں طیارے کے پہیوں تلے آ کر کچلے جانے کا انوکھا حادثہ پیش آیا جس میں اردن کا رہائشی ائیرپورٹ ملازم کچلا گیا۔) حکام کے مطابق غیر معمولی واقعہ ہے جس کی بنا پر (ٹُو ٹرک) ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا خیال کیا جاتا ہے کہ چونتیس سالہ ورکر سیٹ بیلٹ کے بغیر ٹرک میں سوار تھا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہانگ کانگ۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے (اے ایف پی)کے مطابق (چونتیس سالہ) اردنی شہری نامعلوم وجوعات کی بنا پر (ٹُو ٹرک) سے گرنے کے بعد جہاز سے ٹکرا کر موقع پر ہلاک ہو گیا حکام کے مطابق غیر معمولی واقعہ ہے جس کی بنا پر (ٹُو ٹرک) ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا خیال کیا جاتا ہے کہ چونتیس سالہ ورکر سیٹ بیلٹ کے بغیر ٹرک میں سوار تھا، رپورٹ کے مطابق(چونتیس سالہ) اردنی شہری گراونڈ سپورٹ اور مینٹیننس فرم چائنا ایئر کرافٹ سروسز میں ملازم تھا، ایئرپورٹ پولیس کے ترجمان کے مطابق ٹرک کے ڈرائیور جس کی عمر (ساٹھ سال) بتائی جاتی ہے کو خطرناک ڈرائیونگ کے باعث زیر التوا تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کے ساتھیوں نے اسے زخموں سے چور پڑا ہوا دیکھا تھا،اسے جائے وقوعہ پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔ چائنا ایئر کرافٹ سروسز نے فوری طور پر کسی بات کا جواب دینے سے معذرت کر لی۔