۔،۔ یوکرین کے شہر لویف میں (پندرہ سالہ) نوجوان نے کود کر خود کشی کی کوشش کی(معجزانہ طور پر بچ گیا) نذر حسین۔،۔
٭مشہورکی مصری کہاوت(مجھے زندگی دینے کے لئے مجھے سمندر برد (پھینک) دو۔یہاں کہا جا سکتا ہے (مجھے عمر دو اور مجھے عمارت کی پندرھویں منزل سے باہر پھینک دو)٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/یوکرین/لویف۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے شہر لویف میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے پندرھویں منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کی کوشش کی جس واقعہ کو سامنے والی بلڈنگ سے کیمرے میں ریکارڈ کر لیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چھلانگ لگانے والا نوجوان ایک بالکونی سے ٹکراتا ہے اور گرتے ہوئے دوسری دیوار سے ٹکراتا ہے اور بالآخر نیچے کھڑی گاڑی کے چھت پر ایک دھماکہ کے ساتھ جا پڑتا ہے، خوش قسمت نوجوان کو کار کی چھت نے حیرت انگیز طور پر اپنے اندر جذب کر لیا، اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا رپورٹ کے مطابق اسے مکمل طور پر صحت یاب ہونے میں مہینوں لگ جائیں گے۔اتنی خطرناک چھلانگ کے بعد یہ نوجوان(خوش قسمت خود کش) کہلانے کا مستحق ہے۔