0

۔،۔فرینکفرٹ روڈل ہائیم میں (نوے سالہ) خاتون کو نامعلوم مجرم نے پرانی چال چل کر (پانچ ہزار) یورو کے زیورات چرا لئے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔فرینکفرٹ روڈل ہائیم میں (نوے سالہ) خاتون کو نامعلوم مجرم نے پرانی چال چل کر (پانچ ہزار) یورو کے زیورات چرا لئے۔ نذر حسین۔،۔

٭صبح (گیاہ بجے سے بارہ بجے) کے درمیان روڈل ہائیم الیگز ینڈر اسٹریٹ میں بزرگ خاتون کی مدد کی۔کاغذ پنسل مانگی اور زیورات اور نقدی کا ڈبہ لے اُڑا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/روڈل ہائیم/الیگزینڈر اسٹریٹ۔ مقامی پولیس ترجمان کے مطابق گذشتہ روز منگل کے دن دن دہاڑے (کاغذ قلم کی چال) کو استعمال کرتے ہوئے (نوے سالہ) خاتون کو لوٹ لیا گیا، رپورٹ کے مطابق مجرم نے بزرگ خاتون کا پیچھا کیا،خاتون خریداری سے واپس آ رہی تھی، نامعلوم مجرم خاتون کے ساتھ بلڈنگ میں داخل ہوا، پھر ایک ساتھ لفٹ میں سوار ہوئے، کچھ ہی دیر بعد خاتون واکر کے ساتھ چلتے ہوئے اپنے اپارٹمنٹ کے سامنے رکی، عین اسی وقت نامعلوم شخص(مجرم) نے خاتون سے قلم اور کاغذ مانگا جس پر خاتون نے دروازہ کھول کر اسے قلم اور کاغذ دے دیا، نامعلوم شخصنے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سیدھا بیڈ روم میں جا پہنچا جہاں اس نے فوراََ زیورات کا ڈبہ ڈھونڈ نکالا اور لوٹ مار کے بعد اپارٹمنٹ سے نامعلوم سمت نکل گیا۔ چوری شدہ بکس (لکڑی سے بنا ہوا تھا) جس میں خاتون کے بیان کے مطابق تقریباََ (پانچ ہزار یورو مالیت کے سونے کے زیورات تھے) تین ہار، چار کنگن اور چند انگوٹھیاں۔پولیس کے مطابق کی عمر چالیس کے لگ بھگ تھی قد ایک سو ستر سینٹی میٹر،براون جیکٹ،ہاتھ میں پلاسٹک کا بیگ اور چہرے پر ماسک پہنے ہوئے تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں