۔،۔ فرینکفرٹ اوسٹ اینڈ (اٹھائیس سالہ) مشتبہ منشیات ڈیلر گرفتار۔ نذر حسین۔،۔
٭گذشتہ شام شیلس اسٹریٹ فرینکفرٹ میں پولیس اسٹیشن پانچ کے پولیس افسران نے تین آدمیوں کے گروپ کو چیک کیا جن کے پاس سے کوکین،ترازو اور نقد رقم ملی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اوسٹ اینڈ۔ مقامی پولیس کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ شام شیلس اسٹریٹ فرینکفرٹ میں پولیس اسٹیشن پانچ کے پولیس افسران نے تین آدمیوں کے گروپ کو چیک کیا جن کے پاس سے کوکین،ترازو اور نقد رقم ملی،پولیس کے مطابق اس شخص سے پہلے بھی منشیات برآمد کی جا چکی ہیں، گرفتاری کے بعد ایک اٹھائیس سالہ شخص کو پولیس ہیڈ کوارٹر کے حراستی سیل میں لے جایا گیا،اسے اب منشیات کی غیرقانونی اسمگلنگ کے شبو میں عدالت میں جواب دینا ہو گا۔