0

۔،۔دوستی کی ملاقات کے لئے بلایا،لڑکی کو گھر میں محبوس رکھ کر جنسی او جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے والا نوجوان گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔دوستی کی ملاقات کے لئے بلایا،لڑکی کو گھر میں محبوس رکھ کر جنسی او جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے والا نوجوان گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

٭بنگلور میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرنے والی کی دوستی نئی دہلی کے ہوٹل میں باورچی کی ملازمت کرنے والے سے چار ماہ قبل ہو ئی تھی، لڑکی اس کو ملنے نئی دہلی چلی آئی جبکہ لڑکے نے اسے گھر میں محبوس رکھ کر جنسی او جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا (تیس جنوری) کو ایک پی سی آر کال کے ذریعہ پولیس کو بتایا گیا کہ ایک گھر میں شوہر اپنی بیوی کو بری طرح پیٹ رہا ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بنگلہ دیش/ دارجیلنگ/بنگلور/اترکھنڈ/نئی دہلی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ٹائمز آف انڈیا کے مطابق متاثرہ لڑکی کا تعلق مغربی بنگال کے شہر دارجیلنگ سے بتایا جاتا ہے ملزم لڑکی کا دوست تھا جبکہ دونوں کی دوستی چار ماہ قبل ہوئی تھی، لڑکی بنگلور میں گھریلو ملازمہ تھی اور لڑکا نئی دہلی کے ایک ہوٹل میں باورچی کی ملازمت کرتا تھا، لڑکی اسے ملنے نئی دہلی چلی آئی نامعلوم وجوعات کی بنا پر لڑکے نے لڑکی کو ایک ہفتہ تک اپنے گھر میں قید رکھا اور اس دوران لڑکی کو جنسی زیادتی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا۔تشدد اتنا زیادہ تھا کہ لڑکی کی چیخ و پکار سن کر پڑوسیوں نے پولیس کو بتایا کہ ایک گھر میں شوہر اپنی بیوی کو بری طرح پیٹ رہا ہے، کال موصول ہونے پر پولیس نفری لے کر موقع پر پہنچ گئی اور لڑکی کو ریسیکیو کر کے (اے آئی آئی ایم ایس) پہنچایا ڈاکٹری رپورٹ کے مطابق لڑکی کے جسم پر (بیس) زخموں کے نشان تھے،اور جسم جھلسا ہوا تھا پوچھنے پر پتہ چلا کے گرم گرم دال اس کے جسم پر انڈیلی گئی تھی۔ پولیس نے کلزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں