0

۔،۔نجی طیارہ فلوریڈا کی شاہراہ پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران دو کاروں سے ٹکرا گیا۔دو افراد ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔نجی طیارہ فلوریڈا کی شاہراہ پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران دو کاروں سے ٹکرا گیا۔دو افراد ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

٭ ایک نجی طیارہ نے (اوہائیو) سے تقریباََ دوپہر ایک بجے اُڑان بھری کچھ ہی دیر بعد اس نے سن شائن اسٹیٹ(فورٹ لاوڈرڈال) لینڈ کرنا تھا جبکہ نجی طیارہ پرواز کے دوران فلوریڈا کے ایک فری وے پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران دو کاروں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی جس کی بنا پر دو افراد ہلاک ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/اوہائیو/فورٹ لاوڈرڈال/فلوریڈا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعّہ کے دن کو ایک نجی طیارہ نے (اوہائیو) سے تقریباََ دوپہر ایک بجے اُڑان بھری کچھ ہی دیر بعد اس نے سن شائن اسٹیٹ(فورٹ لاوڈرڈال) لینڈ کرنا تھا جبکہ نجی طیارہ پرواز کے دوران فلوریڈا کے ایک فری وے پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران دو کاروں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی اور دھوئیں کے بادل بلند ہوتے دکھائی دیئے گئے حادثہ میں دو افراد ہلاک جبکہ طیارے میں سوار مزید تین افراد بچ گئے۔ رپورٹ کے مطابق پائلٹ کی طرف سے بھیجے گئے آخری (مے ڈے) نے انکشاف کیا کہ لینڈنگ سے پہلے طیارے کے دونوں انجن بند ہو چکے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں