0

۔،۔ آگرہ میں لڑکے سے بات کرنے پر باپ اور چچا نے کم عمر لڑکی کو دریا میں پھینک دیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ آگرہ میں لڑکے سے بات کرنے پر باپ اور چچا نے کم عمر لڑکی کو دریا میں پھینک دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں باپ اور چچا نے لڑکی کو لڑکے کے ساتھ بات کرنے پر دریا میں پھینک دیا،لڑکی کی چیخ و پکار سے علاقہ کے مکینوں نے لڑکی کو بچا لیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بھارت/اترپردیش/آگرہ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں باپ اور چچا نے لڑکی کو لڑکے کے ساتھ بات کرنے پر دریا میں پھینک دیا،لڑکی کی چیخ و پکار سے علاقہ کے مکینوں نے لڑکی کو بچا لیا، رپورٹ کے مطابق (پندرہ سالہ) لڑکی نویں جماعت کی طالبہ تھی اس کو جب باپ اور چچا نے ایک نامعلوم لڑکے سے بات کرتے ہوئے دیکھا تو طیش میں آ گئے، پہلے تو لڑکی کا گلہ دبا کر مارنے کی کوشش کی پھر اسے دریائے جمنا میں پھینک دیا گیا، لڑکی کی چیخ و پکار پر علاقہ مکین جمع ہو گئے انہوں نے لڑکی کو بچاتے ہوئے پولیس کو بھی آگاہ کر دیا، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد طبی امداد دی لڑکی کو چائلڈ ویلفیئر کے حوالہ کر دیا گیا، بچی نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ باپ اور چچا نے لڑکے سے بات کرتے ہوئے سمجھا کہ میں اس سے شادی کرنا چاہتی ہوں جبکہ میں نے مخالفت بھی کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے باپ اور چچا کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں