0

۔،۔سابق ڈچ وزیر اعظم(ڈریس وین اگٹ) اور ان کی اہلیہ(یوجینی) ہاتھ میں ہاتھ لئے(ایک ساتھ) دنیا سے کوچ کر گئے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔سابق ڈچ وزیر اعظم(ڈریس وین اگٹ) اور ان کی اہلیہ(یوجینی) ہاتھ میں ہاتھ لئے(ایک ساتھ) دنیا سے کوچ کر گئے۔ نذر حسین۔،۔

٭ڈچ (ہالینڈ) کے سابق وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ اپنی خواہش کے مطابق ہاتھوں میں ہاتھ لئے (93) سال کی عمر میں قانونی طور پر اپنے آبائی شہر نجمگین میں دونوں نے بیک وقت (ڈیو یوتھناسیا) کا مہلک انجکشن لے کر دنیا سے ہاتھ میں ہاتھ لئے(5 فروری 2024) کوچ کر گئے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہالینڈ/ڈچ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے نیو یارک ٹائم کے مطابق سابق ڈچ وزیر اعظم(ڈریس وین اگٹ) اور ان کی اہلیہ(یوجینی) ہاتھ میں ہاتھ لئے(ایک ساتھ) دنیا سے کوچ کر گئے، ریڈباوُڈ یونیورسٹی (نیدرلینڈ) کے ڈاکٹر آٹزم کا کہنا تھا کہ فکری معذوری کے شکار لوگوں کو ان کی خواہش کے مطابق انجکشن دیا جاتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ڈچ (ہالینڈ) کے سابق وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ دونوں کچھ عرصے سے بگڑتی ہوئی صحت کا شکار تھے جبکہ سابق وزیر اعظم کو (2019) میں فلسطینیوں کے لئے ایک یادگار تقریب میں تقریر کرتے ہوئے (برین ہیمرج) ہوا تھا جس کی وجہ سے (ڈریس وین اگٹ) اور ان کی اہلیہدونوں بیمار رہتے تھے (دونوں ایک دوسرے سے اتنا پیار کرتے تھے کہ ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہ سکتے تھے) غیر منفعتی کے ڈائریکٹر(جیراڈ جونک مین) نے میڈیا کو ڈیو یوتھنا سیا کے انتخاب کے بارے میں بتایا۔ واضح رہے (ڈچ نیدر لینڈ) میں انتیس جوڑوں نے (2022) میں جوڑی والی موت کا انتخاب کیا تھا جبکہ ایک سال قبل (سولہ جوڑوں نے اور دو سال قبل تیرہ جوڑوں نے اکٹھے موت کا انتخاب کیا تھا۔ عجیب بات ہے کہ ڈچ (ہالینڈ) کے سابق وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ دونوں کیتھولک مذہب سے تعلق رکھتے تھے)۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں