0

۔،۔ فٹ بال کے میدان میں کھیل کے دوران اچانک آسمانی بجلی گرنے سے(35 سالہ) کھلاڑی جاں بحق۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فٹ بال کے میدان میں کھیل کے دوران اچانک آسمانی بجلی گرنے سے(35 سالہ) کھلاڑی جاں بحق۔ نذر حسین۔،۔

٭ انڈونیشیا میں فٹ بال کے میدان میں (سبانگFBI Subang) اور (ایف ایل اُو 2 FLO FC) کے درمیان اتوار کے دن دوستانہ میچ کھیلا جا رہا تھا کہ اچانک گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہو گئی اور آناََ فاناََ بجلی چمکی اور(پینتیس سالہ) کھلاڑی گر پڑا، اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/انڈو نیشیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کے دن انڈونیشیا میں فٹ بال کے میدان میں (سبانگFBI Subang) اور (ایف ایل اُو 2 FLO FC) کے درمیان اتوار کے دن دوستانہ میچ کھیلا جا رہا تھا کہ اچانک گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہو گئی اور آناََ فاناََ بجلی چمکی اور(پینتیس سالہ) کھلاڑی گر پڑا، اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،واضح رہے انڈونیشیا میں گذشتہ سال اس نوعیت کا ایک واقعہ پیش آ چکا ہے جبکہ امسال یہ پہلا واقعہ ہے، مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حادثہ کے بعد کھلاڑی سانس لے رہا تھا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، گذشتہ سال جونیگورو، مشرقی جاوا میں ایک نوجوان فٹ بال کھلاڑی(میچ کے دوران) بھی آسمانی بجلی کا شکار ہوا تھا اسے دل کا دورہ پڑا اور بعد میں اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں