0

۔،۔ کوریائی ایئر لائن سامان کے ساتھ مسافر کا بھی وزن کرے گی،ایک نیا ڈراونا خواب۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ کوریائی ایئر لائن سامان کے ساتھ مسافر کا بھی وزن کرے گی،ایک نیا ڈراونا خواب۔ نذر حسین۔،۔

٭کورین ایئر لائن کی جانب سے چند ماہ قبل سفر سے پہلے مسافروں کا وزان کرنے کے منصوبے کے اعلان کے بعد ایسا لگتا ہے کہ یورپین ایئرلائنز بھی جلد ہی اس کی پیروی کریں گی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/کوریا/فن لینڈ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چند ماہ قبل کورین ایئر لائن نے سفر سے پہلے مسافروں کا وزن کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا جبکہ فن لینڈ کی کمپنی (فن ایئر) نے ہیلسنکی ایئرپورٹ پر روانگی کے گیٹ پر مسافروں کا کزن کرنے کے لئے تجربہ شروع بھی کر دیا ہے، اس کا مقصد ٹیک آف سے پہلے ہوائی جہاز کے وزن کے تخمینے کو بہتر بنانا ہے، غیر ملکی میگزین (ٹائم آوُٹ) کی رپورٹ کے مطابق (جو سیاحت اور سفری خبروں میں مہارت رکھتا ہے) فن لینڈ کی قومی ایئرلائن نے ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لئے مسافروں اور ان کے ساتھ لے جانے والے سامان کا وزن کرنا شروع کر دیا ہے۔ ایئر لائن کے پروگرام میں (پانچ سو) سے زائد افراد نے شرکت کی جو فروری کے آخر تک جاری رہے گا جبکہ (اپریل اور مئی) میں دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ فن ایئر لائن نے اس بات کی بھی اجازت دی ہوئی ہے کہ اگر کوئی اس پروگرام کا حصّہ نہیں بننا چاہتے تووہ ہوائی اڈے کے عملے کو مطلع کر سکتے ہیں اور آپٹ آوُٹ کر سکتے ہیں، فن ایئر لائن کے مطابق اس پروگرام کو شروع کرنے کا مقصد طیارے میں بیٹھنے کے انتظامات کو بہتر بنانا ہے، اس کا مقصد ایندھن، چیک شدہ سامان، کارگو، آن بورڈ کیٹرنگ،پانی کے ٹینک کے وزن کے ساتھ ساتھ پرواز کے دوران ہوائی جہاز میں ہی وزن تقسیم کرنے کے بہترین طریقہ کا روضع کرنا بھی ہے۔رپورٹ کے مطابق کورین ایئر لائن مسافروں کا وزن کرنے کی مشق صرف ایک ہفتہ تک جاری رکھے گی۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں