۔،۔ اوڈیشہ کی (باون سالہ) خاتون نے شمشان گھاٹ میں چتا کو جلانے سے پہلے ہی اپنی آنکھیں کھول لیں۔ نذر حسین۔،۔
٭مردہ ہندوستانی خاتون( بو جی اماں) گھر میں آگ لگنے سے بری طرح جلس گئی تھیں،( بو جی اماں) کے شوہر (سبرام پالو) یہ مانتے ہوئے کہ وہ مر چکی ہے اسے شمشان گھاٹ لے گئے جبکہ،( بو جی اماں) کی چتا کو جلانے سے پہلے ہی انہوں نے اپنی آنکھیں کھول لیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برہم پور/اڈیشہ۔ غیر کلکی خبر رساں ادرے کے مطابق یہ عجیب و غریب واقعہ برہم پور اوڈیشہ میں پیش آیا، برہم پور اوڈیشہ کی رہائشی (باون) سالہ خاتون ( بو جی اماں) یکم فروری کو گھر میں لگنے والی آگ میں بری طرح چھلس گئی تھی، انہیں علاج کے لئے (ایم کے سی جی MKCG) میڈیکل کالج اور اسپتال لے جایاگیا، رپورٹ کے مطابق ان کا آدھا جسم بری طرح جھلس گیا تھا، خاندان کی ناقص مالی حالت کی وجہ سے وہ اسے مزید علاج کے لئے کسی دوسرے اسپتال میں لے جانے سے قاصر تھے، جبکہ گھر میں علاج کے بغیر کچھ ہی دنوں بعد پیر کے روز سے انہوں نے آنکھیں نہیں کھولیں ( بو جی اماں) کے شوہر (سبرام پالو) یہ مانتے ہوئے کہ وہ مر چکی ہے اسے شمشان گھاٹ لے گئے جبکہ،( بو جی اماں) کی چتا کو جلانے سے پہلے ہی انہوں نے اپنی آنکھیں کھول لیں۔