0

۔،۔ ملائیشیاء کے ٭ای ویزا٭ کی درخواست ایک سے تین دن میں نمٹا دی جاتی ہے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ ملائیشیاء کے ٭ای ویزا٭ کی درخواست ایک سے تین دن میں نمٹا دی جاتی ہے۔ نذر حسین۔،۔

٭پاکستانی شہری ملائیشیاکے سیاحتی ویزہ کے لئے سفر اور قطار کی صعوبت سے بچنے کے لئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں،آپ کو اپنا نام،قومیت،پاسپورٹ نمبر اور گھر کے پتے سمیت چند دیگر معلومات مہیا کرنا ہوں گی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ /اسلام آباد/ملائیشیاء۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی شہری ملائیشیاکے سیاحتی ویزہ کے لئے سفر اور قطار کی صعوبت سے بچنے کے لئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں،آپ کو اپنا نام،قومیت،پاسپورٹ نمبر اور گھر کے پتے سمیت پاسپورٹ کے بائیو گرافیکل انفارمیشن پیج کی ڈیجیٹل کاپی، ایک پاسپورٹ سائز کی تصویر، ملائیشیا میں رہائش کا ثبوت، ریٹرن ٹکٹ اور ملائیشیا میں قیام کے دوران خرچ ہونے والی رقم پاس ہونے کا ثبوت شامل ہیں مہیا کرنا ہوں گی جبکہ ملائیشیاء کے ٭ای ویزا٭ کی درخواست ایک سے تین دن میں نمٹا دی جاتی ہے۔ ویزا ملنے کے بعد پاکستانی شہری (چھ) ماہ کی مدت میں کسی بھی وقت (تیس) دن تک ملائیشیا قیام کر سکتے ہیں۔سیاحوں کے لئے ملائیشیا کے (ای ویزہ) کی فیس (بیس ملائیشین رنگٹ تقریباََ ایک ہزار166 ایک سو چھیاسٹھ) روپے ہے۔ اس کے علاوہ درخواست دہندہ کو ویزا پروسیسنگ فیس کے طور پر (105 رنگٹ تقریباََ 6 ہزار 123) روپے ادا کرنے ہوں گے۔ یہ سب کچھ ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ بھی ادا کی جا سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں