0

۔،۔ چھہتر76 سالہ شخص کی موت پر۔ ڈی جی سی اے۔نے ایئر لائن کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ چھہتر76 سالہ شخص کی موت پر۔ ڈی جی سی اے۔نے ایئر لائن کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭ ڈائیریکٹوریٹ جنرل سول ایویشن نے ایئر لائن کو دفعات کی تعمیل نہ کرنے اور ایئر کرافٹ رولز (1937) کی خلاف ورزی پر جاری کر دیا گیا اور سات دنوں کے اندر ۔ ڈی جی سی اے۔ کو جواب داخل کرنے کو کہا گیا ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بھارت/ممبئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے ممبئی (ایئر پورٹ) ہوائی اڈے پر وہیل چیئر کی عدم دستیابی ایک عمر رسیدہ شہری کی موت کا سبب بن گئی، ٹائمز آف انڈیا کی پورٹ کے مطابق مرنے والا شخص اپنی بیوی کے ہمراہ ایئر انڈیا کی پرواز سے نیو یارک سے ممبئی کے چھتر پتی شیوا جی مہاراج انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچا تھا، جہاں اسے وہیل چیئر میسر نہ ہونے کی وجہ سے ہوائی جہاز سے امیگریشن کاونٹر تک ڈیڑھ کلو میٹر کا فاصلہ پیدل طے کرنا پڑا جبکہ میاں بیوی نے وہیل چیئرز بُک کروا رکھی تھیں تاہم ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد انہیں صرف ایک وہیل چیئر دی گئی جس پر خاتون بیٹھ گئی، بزرگ مسافر نے وہیل چیئر بروقت نہ ملنے پرانتظار کرتے کرتے پیدل چلنے کا فیصلہ کر لیا، ر76 سالہ شخص بابو پٹیل اپنی شریک حیات نرمدابین پٹیل کے ساتھ پیدل چل پڑے ہوائی جہاز سے امیگریشن کاونٹر تک ڈیڑھ کلو میٹر کا فاصلہ پیدل چلنے کے بعد اچانک بابو پٹیل کی طبیعت خراب ہو گئی اور بتایا جاتا ہے کہ ان کو ہارٹ اٹیک ہوا انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ ڈائیریکٹوریٹ جنرل سول ایویشن نے ایئر لائن کو دفعات کی تعمیل نہ کرنے اور ایئر کرافٹ رولز (1937) کی خلاف ورزی پر جاری کر دیا گیا اور سات دنوں کے اندر ۔ ڈی جی سی اے۔ کو جواب داخل کرنے کو کہا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں