۔،۔ افغانستان میں برف باری کے باعث مٹی کا تودہ گرنے سے (پچیس 25) افراد جاں بحق۔ نذر حسین۔،۔
٭افغانستان کے مشرقی صوبہ نورستان میں شدید برف باری کے باعث مٹی کا تودہ گرنے سے پچیس افراد جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے۔اتوار کی رات نورستان کی وادی تاٹن کے گاوُں ناکرے میں شدید برف باری ہوئی،بادلوں کی وجہ سے ہیلی کاپٹر بھی نہیں اتر سکتا،یہ بات ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی وزارت کے ترجمان نے پیر کو بتائی٭
شان پاکستان جمنی فرینکفرٹ/نورستان/تاٹن/ناکرے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے (اے ایف پی) کے مطابق ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی وزارت کے ترجمان نے پیر کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ افغانستان کے مشرقی صوبہ نورستان میں شدید برف باری کے باعث مٹی کا تودہ گرنے سے پچیس افراد جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے۔اتوار کی رات نورستان کی وادی تاٹن کے گاوُں ناکرے میں شدید برف باری ہوئی، پاکستان کی سرحد سے متصل صوبہ نورستان زیادہ تر پہاڑی جنگلات سے ڈھکا ہوا ہے اور ہندوکش پہاڑی سالے کے جنوبی سرے کو گلے لگاتا ہے، پبلک ورکس کے سربراہ محمد نبی عادل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بادلوں اور بارٹ کی وجہ سے ہیلی کاپٹر نورستان میں نہیں اتر سکتا، عادل کا مزید کہنا تھا کہ برف نے صوبہ میں جانے والی ایک اہم سڑک کو بھی بند کر دیا ہے جس سے ریسیکیو آپریشن مشکل ہو گیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق تقریباََ (بیس 20) مکانات تباہ ہوئے ہیں یا بھاری نقصان پہنچا ہے، برف باری کے باعث مشکلات کا سامنا ہے جبکہ امدادی کاروائیاں جاری ہیں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ واضح رہے افغانستان دنیا کے غریب ترین ممالک میں سے ایک ہے، جو کئی دہائیوں سے جنگ میں گھرا ہوا ہے، قدرتی آفات کا شکار ہے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے منسلک انتہائی موسمی واقعات کا شکار ہے۔