۔،۔ جرمنی نے بھنگ کو قانونی حیثیت دے دی،مستقبل میں (پچاس گرام چرس) کی اجازت ہو گی۔ نذر حسین۔،۔
٭پرتگال، اسپین، مالٹا، سوئٹزرلینڈ، روس، جمہوریہ چیک، بلجیئم اور جمائکا کے بعد جرمنی کی وفاقی حکومت نے بھی(چرس) بھنگ کو قانونی حیثیت دے دی گئی،مستقبل میں (پچاس گرام منشیات) کی اجازت ہو گی جبکہ گھر میں تین بھنگ کے پودے بھی اگانے کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ ان کو باہر سے کوئی نہ دیکھ سکے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برلن۔ یکم اپریل سے جرمنی نے بھنگ کو قانونی حیثیت دے دی،مستقبل میں (پچاس گرام چرس) کی اجازت ہو گی جبکہ گھر میں (تین) بھنگ کے پودے بھی اگائے جا سکتے ہیں ایک شرط پر کہ گھر کے باہر سے پودے نظر نہیں آنا چاہیئے۔وزیر صحت لاوٹر باخ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اس قانون کے تحت ہم نو عمر وں اور بچوں کی بہتر حفاظت کر سکتے ہیں اگر ہم بلیک مارکیٹ کو کم کر دیں گے، اپوزیشن کا کہنا ہے کہ نیدرلینڈ میں بھنگ اور منشیات کو قانونی حیثیت دینے کے باوجود آرگنائیزڈ مافیا بہت زیادہ مضبوط ہو چکا ہے، منشیات کی اسمگلنگ پہلے سے بہت زیادہ عروج پر ہے، رپورٹ کے مطابق (جرمنی میں ساڑھے چار ملین افراد اس نشے کے عادی ہیں)۔ یکم جولائی سے ایسے کلب جنم لیں گے جن کی مدد سے بھنگ کی مشترکہ کاشت کو بھی قانونی حیثیت دے دی جائے گی، جبکہ جرمنی میں چند شہروں میں اس طرح کے کلب موجود ہیں، جس کی آپ قانونی طور پر ممبر شپ حاصل کر سکتے ہیں جرمنی کے شہر کاسل،فلدہ اور ادا ایڈ سٹائن میں ایسے کلب پہلے سے موجود ہیں۔