۔،۔ مسلمان خاندان پر جان بوجھ کر ٹرک چڑھانے والے شخص کو کینیڈا میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ نذر حسین۔،۔
٭جمعرات کے دن کینیڈا کے ایک جج نے فیصلہ سنایا کہ (سفید فام قوم پرست) کے اقدامات دہشت گردی کے مترادف ہیں، یہ واقعہ (چھ 6 جون 2021) میں اس وقت پیش آیا جب افضل کا خاندان اکٹھے سیر کو نکلے ہوئے تھے،سفید فام قوم پرست کا کہنا تھا کہ اسے ذہنی صحت کے مسائل ہیں وہ اس حادثہ کا ذمہ دار نہیں ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/کینیڈا/اونٹاریو۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعرات کے دن کینیڈا کے ایک جج نے فیصلہ سنایا کہ (سفید فام قوم پرست) کے اقدامات دہشت گردی کے مترادف ہیں، یہ واقعہ (چھ 6 جون 2021) میں اس وقت پیش آیا جب افضل کا خاندان اکٹھے سیر کو نکلے ہوئے تھے،سفید فام قوم پرست کا کہنا تھا کہ اسے ذہنی صحت کے مسائل ہیں وہ اس حادثہ کا ذمہ دار نہیں ہے، مجرم متاثرین کو نہیں جانتا تھا وہ ان سے کبھی نہیں ملا، اس نے انہیں اس لئے مارا کہ وہ مسلمان تھے، کینیڈا میں سید فام بالادستی ہے، یہ ایک بہت بڑا خطرہ ہے،یہ دہشت گردی ہے، افضل خاندان کے ایک رکن علی اسلام نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا۔ عدالت نے ویلٹ مین کو (چھیتالیس 46 سالہ سلمان افضل کے قتل کا مجرم قراد دیا،ان کی چوالیس 44 سالہ بیوی، مدیحہ سلمان، ان کی پندرہ 15 سالہ بیٹی اور چوہتر 74 سالہ دادی طلعت افضل حادثہ میں جوڑے کا نُو 9 سالہ بیٹا شدید زخمی ہوا تھا وہ بچ گیا تھا)۔