۔،۔ جاپان کے شہر ہیروشیما پر (لٹل بوائے) دھماکہ کے دوران پگھلنے والی گھڑی (اکتیس 31,000) ہزار ڈالر سے زیادہ میں فروخت۔ نذر حسین۔،۔
٭چھ 6 اگست 1945 کو جاپان کے شہر ہیرو شیما پر اٹمی دھماکہ (لٹل بوائے بمباری) کے دوران پگھلی ہوئی ایک تانبے کے رنگ کی گھڑی نیلامی میں (اکتیس 31,000) ہزار ڈالر سے زائد میں فروخت ہوئی۔نیلام گھر کے مطابق تانبے کے رنگ کی چھوٹی گھڑی کا کرسٹل دھماکہ کی وجہ سے دھندلا ہو گیا تھا لیکن اس کی سوئیاں صبح (آٹھ بج کر پندرہ منٹ8:15) پر رک گئی تھیں جب ایک امریکی طیارے نے لٹل بوائے بم گرایا تھا، اس گھڑی کو ہیروشیما کے کھنڈرات سے برآمد کیا گیا تھا، ہیرو شیما پر گرائے جانے والے پہلے ایٹمی بم سے ہونے والی بڑی تباہی کی ایک جھلک کی نمائندگی کرتی ہے ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/جاپان ہیرو شیما/بوسٹن۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے (اے پی پی) کے مطابق جمعرات کو ختم ہونے والی نیلامی میں جیتنے والی بولی (31,113) ڈالر تھی جبکہ نیلامی کے فاتح نے اپنی شناخت ظاہر نہیں کی، بوسٹن میں قائم (آر آر آکشن) کے مطابق جاپانی شہر ہیرو شیما پر ایٹم بم کے دھماکے کے وقت صبح (آٹھ بج کر پندرہ منٹ8:15) بجے تھے، عالمی جنگ کے اختتامی دنوں کے دوران گھڑی کو منجمدکر دیا گیا، جمعرات کے روز ختم ہونے والی نیلامی میں جیتنے والی بولی (31,113) ڈالر تھی۔ برطانوی فوجی بوبی کا کہنا تھا کہ یہ ہماری پوری امید ہے کہمیوزیم کے معیار کا یہ ٹکڑا ایک تعلیمی علامت کے طور پر کھڑا رہے گا،جونہ صرف ہمیں جنگ کے نقصانات کف یاد دلائے گا بلکہ ان گہرے تباہ کن صلاحیتوں کو بھی اجاگر کرے گا جن سے انسانیت کو بچنے کی کوشش کرنی چاہیئے، لیونگسٹن بوبی (آر آر آکشن) نیلامی کے نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ یہ (کلائی گھڑی) مثال کے طور پر وقت کے عین مطابق لمحے کی نشاندہی کرتی ہے ٭جب تاریخ ہمیشہ کے لئے بدل گئی٭