۔،۔ برطانوی فضائی کمپنی رائن ایئرمیں نشی مسافروں کی ہلڑ بازی،ہنگامی لینڈنگ۔ نذر حسین۔،۔
٭ برطانوی فضائی کمپنی رائن ایئرنے سکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرا سے ہسپانوی جزیرے ٹینیریفا کے لئے اڑان بھری ہی تھی کہ نشے میں دھت مسافروں کے ایک گروپ نے ہلڑ بازی شروع کر دی، رائن ایئر کو پرتگال میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی جبکہ فلائٹ میں موجود چھوٹے بچے خوف کی وجہ سے رو پڑے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سکاٹلینڈ ایڈنبرا/پورٹو پرتگال۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی فضائی کمپنی رائن ایئرنے سکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرا سے ہسپانوی جزیرے ٹینیریفا کے لئے اڑان بھری ہی تھی کہ نشے میں دھت مسافروں کے ایک گروپ نے ہلڑ بازی شروع کر دی، رائن ایئر کو پرتگال میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی جبکہ فلائٹ میں موجود چھوٹے بچے خوف کی وجہ سے رو پڑے، کیبن کے اندر سے حاصل کی ہوئی فوٹیج میں ایک مرد اور عورت کو ایک دوسرے کی طرف اشارہ کرتے اور چیختے ہوئی دیکھا جا سکتا تھا، جب ایک اور خاتون مسافر نے صورت حال کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی تو مشتعل خاتون نے جواباََ چیخ کر کہا شٹ اپ۔شٹ اپ یو؟؟؟؟؟؟؟ جبکہ دوسرے مرد نے اسے جواب دیتے ہوئے کہا یہ تمہارا؟؟؟؟؟؟؟ مرد تھا۔ پائلٹ نے پرتگال کے پورٹو ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اور جہاز کی لینڈنگ ہوتے ہی پولیس آفیسرز طیارے میں آ گئے اور ہلڑ بازی کرنے والے مسافروں کو جہاز سے اتار کر اپنے ساتھ لے گئے، اس تمام ہنگامے کے دوران فلائٹ تقریباََ دو گھنٹے لیٹ ہو گئی تھی۔