0

۔،۔بدھ کی شام تقریباََ ساڑھے چھ بجے (تین سالہ) بچہ المناک حادثہ کا شکار،موقع پر ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔بدھ کی شام تقریباََ ساڑھے چھ بجے (تین سالہ) بچہ المناک حادثہ کا شکار،موقع پر ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

٭بچہ دوڑ کر سڑک پر پہنچا اسی اثناء میں (انسٹھ59 سالہ) خاتون کی کار نے ٹکر ماری، ٹکر سے بچہ آنے والی لین میں جا گرا اور (ستائیس 27 سالہ) ڈرائیور کی کار سے ٹکرا گیا، امدادی کارکنوں نے بچے کو بچانے کی کوشش کی تاہم شدید زخموں کی بنا پر بچہ نے موقع پر ہی دم توڑ دیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/لمبرٹ ہائیم۔ مقامی پولیس کی رپورٹ کے مطابق جنوبی ہیسن(پناہ گزینوں کی رہائش کے قریب) یہ خوفناک حادثہ پیش اُس وقت پیش آیا جب بچہ دوڑتے ہوئے سڑک کو کراس کرنا چاہتا تھا اسی اثناء میں بچہ (انسٹھ59 سالہ) خاتون کی کار سے ٹکرا کر آنے والی لین میں جا گرا دوسری جانب سے آ تی ستائیس سالہ کار ڈرائیور کی کار سے ٹکرا گیا، کرائسز انٹروینشن ٹیم بھی جائے حادثہ پر موجود تھی۔واضح رہے پادریوں کو ایسی ہنگامی صورتحال کے لئے تربیت دی جاتی ہے اور وہ ابتدائی امداد فراہم کر سکتے ہیں نے طبی امداد فراہم کی گئی لیکن شدید چوٹوں اور گورے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بچہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، رپورٹ کے مطابق بچہ پناہ گزینوں کا رہائشی تھا۔رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں