۔،۔ کینیڈین سٹیزن مدینہ سیداں میں محلے میں کرکٹ کھیلتے دن دہاڑے قتل کر دیا گیا۔ نذر حسین۔،۔
٭کینیڈا سے شادی کے لئے پاکستان گجرات جانے والے نوجوان کو شادی سے ایک دن قبل محلے میں کرکٹ کھیلتے دن دہاڑے قتل کر دیا گیا۔مقتول سید علی شہباز گیلانی کی بارات والے دن نوجوان کا جنازہ اُٹھایا گیا، قاتل مقتول سید علی شہباز گیلانی کا سابقہ کلاس فیلو تھا جو اٹلی سے پاکستان آیا ہوا تھا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/گجرات/مدینہ سیداں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا سے شادی کے لئے پاکستان گجرات جانے والے نوجوان کو شادی سے ایک دن قبل محلے میں کرکٹ کھیلتے دن دہاڑے قتل کر دیا گیا۔مقتول سید علی شہباز گیلانی کی بارات والے دن نوجوان کا جنازہ اُٹھایا گیا، قاتل مقتول سید علی شہباز گیلانی کا سابقہ کلاس فیلو تھا جو اٹلی سے پاکستان آیا ہوا تھا،مقتول کے چچا نے لوکل میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہسید علی شہباز گیلانی اپنی والدہ اور دو بہنوں کے ساتھ اپنی شادی کے سلسلہ میں (چودہ 14 فروری) کو پاکستان پہنچا تھا، سترہ فروری وہ اپنے بھانجے کے ساتھ مدینہ سیداں میں اپنی رہائش کے پاس ہی اپنی بہن کے لئے خریدے گئے مکان میں موجود تھا، اپنے بھانجے کے ساتھ گلی میں کرکٹ کھیلنے گیا اسی دوران اس کا سابقہ کلاس فیلو جو اٹلی سے پاکستان آیا ہو تھا اپنے موٹر سائیکل پر آ کر اس کے سامنے کھڑا ہو گیا اور مبینہ طور پر ہاتھ میں پکڑے پستول سے زمین پر گولی چلا دی اور مقتول سے پوچھا گولی سے ڈر لگا جس پر سید علی شہباز گیلانی جواب میں کہا نہیں اسی دوران سید کوثر علی شاہ (سابقہ کلاس فیلو) نے پستول مقتول کے سر پر رکھتے ہوئے پھر پوچھا کیا اب ڈر لگ رہا ہے،اس دوران دونوں کی تکرار تلخ کلامی میں تبدیل ہو چکی تھی پھر اچانک ایک دھماکہ ہوا یہ آواز سید کوثر علی شاہ کے پستول سے نکلی ہوئی گولی کی تھی جو سید علی شہباز گیلانی کے سر کو چیرتی ہوئی نکل گئی اور سید علی شہباز گیلانیموقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ اطلاع کے مطابق مقامی پولیس اسٹیشن میں (ایف آئی آر) درج کرا دی گئی پولیس رپورٹ کے مطابق تحقیقات جاری ہیں۔