0

۔،۔ زمین منتقل نہ کرنے پر دیوروں نے بھابی کا سر منڈوا دیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ زمین منتقل نہ کرنے پر دیوروں نے بھابی کا سر منڈوا دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭شادی کے وقت ایک کنال زمین بیوی کے نام کی گئی، اولاد نہ ہونے پر زبردستی جائیداد کی منتقلی کا واقعہ، زمین نام نہ کرنے پر دو دیوروں نے بھابی کا سر مونڈھ دیا۔مقدمہ درج٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/لودھراں /باہمنی والا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان پنجاب میں لودھراں کے علاقہ میں زمین منتقل نہ کرنے پر دیوروں نے بھابی کا سر منڈوا دیا، پولیس رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے خاتون کے شوہر اور دونوں دیوروں کو حراست میں لیا جا چکا ہے، متاثرہ خاتون کے والدہ کا کہنا ہے کہ داماد نے شادی کے وقت ایک کنال زمین میری بیٹی کے نام کی تھی۔(دس 10 سال) سے میری بیٹی کی کوئی اولاد نہیں ہوئی، ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا داماد اور اس کے دو بھائی میری بیٹی سے زمین دوبارہ اپنے نام کروانا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں