۔،۔ ہسپانوی خاتون کو بھارت میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ نذر حسین۔،۔
٭اپنے خاوند کے ساتھ ہسپانوی جوڑے کو ہراساں کیا گیا جبکہ شوہر کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا،گینگ ریپ کے الزام میں تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ مزید کی تلاش جاری ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بھارت/نئی دہلی/جھار کھنڈ/ڈمکا/کرما ہاٹ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی رات بھارتی ریاست جھار کھنڈ کے ضلع ڈمکا میں پیش آیا جب موٹر سائیکل پر ورلڈ ٹور کرنے والی خاتون اپنے خاوند کے ساتھ ایک خیمے میں رات گزارنے کے لئے رکی تھی، ان کو اکیلا پا کر ملزمان نے شوہر کو زور کوب کیا اور خاتون سے اجتماعی زیادتی کر ڈالی بعد ازاں انکا سامان اور نقدی لے کر فرار ہو گئے، غیر ملکی خبر رساں اداریٹائمز آف انڈیا کو پولیس نے بتایا کہ خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ رات کو (گیارہ 23:00 بجے) قریب گشت پر مامور پولیس تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی پولیس نے فوری طور پر علاج کے لئے مقامی اسپتال منتقل کر دیا، پولیس کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون اور اس کے شوہر نے سفر کے درمیان کرما ہاٹکے قریب ایک جنگلاتی علاقہ میں رات بسر کرنے کی غرض سے خیمہ لگایا تھا، پولیس ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ گینگ ریپ کے الزام میں تین افراد کو فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ مزید مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے جنہیں جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔