۔،۔ خالصتان کے قیام کا مقصد پنجاب کو بھارت کے قبضے سے آزاد کروانا ہے۔ نذر حسین۔،۔
٭سکھ کمیونٹی کا امریکا واشنگٹن میں بھارتی سفارت خانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ،احتجاج بھارتی کسانوں کے لئے بڑھتی ہوئی تشویش کو ظاہر کرتا ہے، مظاہرے کے دوران سکھوں نے مہاتماگاندھی کے مجسمے کے ہاتھ میں خالصتان کے جنڈے پکڑوا دیئے، جو کہ بھارتی حکومت کی جانب سے صورتحال سے نمٹنے کے لئے عدم اطمینان کی علامت ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/واشنگٹن۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کے روز بھارت میں کسانوں کے ساتھ یکجہتی مظاہرے میں سکھوں کی ایک بڑی تعداد واشنگٹن میں بھارتی سفارت خانے کے باہر جمع ہوئی، جس میں امریکا کے مختلف شہروں سے سکھ کمیونٹی کی قیادت میں مظاہرین نے بھارت میں کسانوں کے ساتھ ہونے والی مبینہ نا انصافیوں کی مذمت کرتے ہوئے نعرے لگائے سکھ کمیونٹی نے ہاتھوں میں بینر اور خالصتان کے جھنڈے اُٹھائے ہوئے تھے، سکھ فار جسٹس تنظیم کی نمائندگی کرنے والے ڈاکٹر بھکشیش سنگھ سندھو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کسانوں کے خلاف مبینہ طاقت کے استعمال کو اجاگر کیا جس میں گولی باری اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال بھی شامل ہے۔ پر امن لیکن پرجوش ماحول سے نشان زدہ ہونے والے احتجاج نے ہندوستان کے کسانوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر بڑھتی ہوئی تشویش ظاہر کی گئی۔ اس دوران سکھ کمیونٹی نے مہاتماگاندھی کے مجسمے کے ہاتھ میں خالصتان کے جنڈے پکڑوا دیئے، جو کہ بھارتی حکومت کی جانب سے صورتحال سے نمٹنے کے لئے عدم اطمینان کی علامت ہے۔واضح رہے پوری دنیا میں بسنے والی سکھ کمیونٹی نے تمام بڑے شہروں اور ممکت کے سفارت خانوں کے سامنے اپنے اپنے احتجاج ریکارڈ کروائے ہیں۔