۔،۔ مصر کی کورٹ نے پیر کو اخوان المسلمین کے دہشت گرد گروپ کے آٹھ ارکان کو سزائے موت سنائی۔ نذر حسین۔،۔
٭ مصر کی سپریم ایمرجنسی اسٹیٹ سیکورٹی کورٹ نے پیر کو النصر روڈ تشدد کیس میں اخوان المسلمین کے دہشت گرد گروپ کے آٹھ ارکان کو سزائے موت سنادی، سزائے موت پانے والوں میں محمد بدیع، محمود عزت، محمد البلتگی، عمروزکی، اسامہ یاسین، صفوت ہیگزی، عاصم عبد المجید اور محمد عبدل مقصود شامل ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/مصر/قاہرہ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کی سپریم ایمرجنسی اسٹیٹ سیکورٹی کورٹ نے پیر کو النصر روڈ تشدد کیس میں اخوان المسلمین کے دہشت گرد گروپ کے آٹھ ارکان کو سزائے موت سنادی، سزائے موت پانے والوں میں محمد بدیع، محمود عزت، محمد البلتگی، عمروزکی، اسامہ یاسین، صفوت ہیگزی، عاصم عبد المجید اور محمد عبدل مقصود شامل ہیں، رپورٹ کے مطابق عدالت نے (سینتیس 37 ملزمان کو عمر قید، چھ 6 کو پندرہ پندرہ 15 سال قید جبکہ سات 7 کو دس 10 ) سال قید کی سزا سنائی اور(اکیس 21) کو بری کر دیا۔ ان پر الزام تھا کہ وہ قانون کی شقوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قائم کردہ ایک گروہ (اخوان المسلمین) کی قیادت سنبھالے ہوئے تھے جس کا مقصد ریاستی اداروں سمیت آئین اور قانون کے دفعات میں خلل ڈالنا تھا، اس کے علاوہ ان پر شہریوں کی شخصی آزادی اور آئین اور قانون کی طرف سے دی گئی عوامی آزادیوں اور حقوق پر حملہ کرنے اور قومی یکجہتی اور سماجی امن کو نقصان پہنچانے کا بھی الزام تھا، سزائے موت پانے والوں میں (انیاسی 79 ) سالہ قائم مقام گائیڈ محمود عزت بھی شامل ہیں جنہیں برسوں روپوش رہنے کے بعد(اگست 2020) میں قاہرہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔