۔،۔ فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کے علاقہ میں (اکیاون51 سالہ)شخص کو لوٹ لیا گیا۔ ذر حسین۔،۔
٭(چھ6 مارچ کی صبح تقریباََ ڈھائی02:30 بجے)کارلسٹراسے پر نامعلوم شخص نے اکیاون سالہ شخص کی پتلون سے پرس نکال لیا، دونوں میں لڑائی بھی ہوئی لیکن لُٹیرا سمیت لوٹے ہوئے مال کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق (چھ6 مارچ کی صبح تقریباََ ڈھائی02:30 بجے)کارلسٹراسے پر نامعلوم شخص نے اکیاون سالہ شخص پر حملہ کر دیا، دونوں میں جھگڑا شروع ہوا دونوں فریقین زخمی بھی ہوئے جبکہ لُٹیرا سمیت لوٹے ہوئے مال کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کو مرہم پٹی کے لئے قریبی اسپتال لے جایا گیا جبکہ پولیس مجرم کی تلاش میں ہے۔