۔،۔سری لنکن باشندوں کے گھر میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ نذر حسین۔،۔
٭کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں ایک ہی خاندان کے (چھ 6) افراد کو تیز دھار ہتھیار کے ساتھ بے ددی سے قتل کر دیا گیا۔جس میں (دو2 ماہ کے نومولد سمیت چار 4 بچے شامل ہیں جبکہ وہاں موجود ساتواں چالیس سالہ شخص بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔والدکی حالت اب بہتر ہے اس کی نشاندہی پر ہی ایک (انیس سالہ) طالب علم کو شبہ قتل میں حراست میں لے لیا گیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/کینیڈا/سری لنکن/اوٹاوا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں ایک ہی خاندان کے (چھ 6) افراد کو نامعلوم وجوعات کی بنا پر تیز دھار ہتھیار کے ساتھ بے ددی سے قتل کر دیا گیا۔جس میں (دو2 ماہ کے نومولد سمیت چار 4 بچے شامل ہیں جبکہ وہاں موجود ساتواں چالیس سالہ شخص بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، رپورٹ کے مطابق اوٹاوا پولیس اسٹیشن کو ایک ہنگامی مدد کی کال موصول ہوئی جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو (سات 7 افراد) خون میں لت پت پڑے تھے جو آخری سانسیں لے رہے تھے، پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی جبکہ چھ افراد اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئے جن میں (پینتیس سالہ ماں اور ان کے دو ماہ کے نومولود سمیت، گیارہ، چار اور دو سالہ بچے شامل ہیں۔ساتواں فرد جس کی عمر چالیس بتائی گئی ہے بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں چل بسا۔ والدکی حالت اب بہتر ہے اس کی نشاندہی پر ہی ایک (انیس سالہ) طالب علم کو شبہ قتل میں حراست میں لے لیا گیا، رپورٹ کے مطابق قاتل کا تعلق بھی سری لنکا سے ہے جو تعلیم حاصل کرنے آیا ہے خاندان سے واقفیت پر ہی ان کے ساتھ ہی رہ رہا تھا۔ قتل کی اس واردات نے کینیڈا کے شہریوں کوخوف زدہ اور پریشان کر کے رکھ دیا ہے، ایسے واقعات وہاں ناں ہونے کے برابر ہیں، دس لاکھ کی آبادی والے اوٹاوا میں گذشتہ برس مختلف واقعات میں (چودہ) افراد قتل ہوئے تھے۔