۔،۔ فرانسیسی صوبہ (پاس دی کلائس) کی ایک مسجد میں نماز تراویح سے قبل نسل پرستانہ حملہ۔ نذر حسین۔،۔
٭فرانس میں نسل پرستانہ حملے،جبری فاقہ کشی کی وجہ سے روزانہ درجنوں بچے مرنے والے غزہ کے انسانی المیہ کا تمسخر اڑانے والے کارٹون۔فرانس میں اسلام دشمنی کی مثال ہے جبکہ یوکرینی پناہ گزینوں کے لئے ایسا کارٹون کوئی نہیں بنا سکتا، تراویح سے قبل مسجد میں سور کا سر پھینکا گیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صوبہ (پاس دی کلائس) کی ایک مسجد میں نماز تراویح سے قبل مسجد میں ایک سور کا سر پھینک دیا گیا، ایک جریدے نے غزہ کے بے گناہ انسانوں کا تمسخر اڑانے والا ایک کارٹون بھی شائع کیا گیا،یہ واقع اس وقت پیش آیا جب درجنوں لوگ عبادت کے لئیمسجد میں جمع ہوئے فوری طور پر صورتحال کی اطلاع مقامی پولیس کو دی گئی، سینٹ عمر ترک انجمن برائے ثقافت و دوستی نے فرانس ایک چینل کو اپنے بیان میں بتایا کہ وہ اس واقع کی شکایت درج کرائیں گے۔ فرانسیسی وزیر داخلہ گیراڈ درمانین نے فوری طور پر مساجد اور عبادت گاہوں کے ارد گرد حفاظتی اقدامات بڑھانے کی ہدایات جاری کر دیں تا کہ مسلمان ماہ رمضان کے دوران پر سکون طریقہ سے اپنی عبادات کر سکیں۔ دریں اثناء فرانس کے بائیں بازو کے نظریات کے حامل اخبار لبریشن کے رمضان المبارک کے بارے میں سور کے سر کے واقعہ اور نسل پرستانہ کاٹون پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔