0

۔،۔ معمولی تکرار پر فریقین کے درمیان بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ۔چار جاں بحق۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ معمولی تکرار پر فریقین کے درمیان بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ۔چار جاں بحق۔ نذر حسین۔،۔

٭شمالی وزیرستان کے تحصیل شیواہ کے گاوں سیفلی قابل خیل میں معمولی تکرار جھگڑے کی صورت اختیار کر گئی فریقین کے درمیان بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ۔چار جاں بحق٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/پشاور/شیواہ/سیفلی قابل خیل۔ مقامی پولیس کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان کے تحصیل شیواہ کے گاوں سیفلی قابل خیل میں دو فریقین کے درمیان معمولی تکرار بڑھتے بڑھتے تصادم میں تبدیل ہو گئی پھر اچانک دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں ایک گروپ کے تین جبکہ دوسری طرف سے ایک شخص مارا گیا، فائرنگ کے واقعہ میں رپورٹ کے مطابق دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ضابطے کی کاروائی کے لئے چاروں میتیں بھی میر علی اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں