0

۔،۔ پیر کی سہ پہر (گیارہ 11 مارچ 2024) انتالیس سالہ شخص نے انٹرنیٹ کیفے سے نقدی چوری کرنے کی کوشش ۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ پیر کی سہ پہر (گیارہ 11 مارچ 2024) انتالیس سالہ شخص نے انٹرنیٹ کیفے سے نقدی چوری کرنے کی کوشش ۔ نذر حسین۔،۔

٭پیر کی سہ پہر (گیارہ 11 مارچ 2024) انتالیس سالہ شخص نے انٹرنیٹ کیفے سے نقدی چوری کرنے کی کوشش کی، اس دوران (چھتیس سالہ) کیفے کے مالک کے منہ پر مکا رسید کر دیا، پولیس اہلکاروں نے کچھ ہی دیر بعد ملزم کو گرفتار کر لیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/گریس ہائیم۔ پولیس رپورٹ کے مطابق فرینکفرٹ سے متصل گریس ہائیم کے علاقہ میں پیر کی سہ پہر14:30 بجے(گیارہ 11 مارچ 2024)کو سُم لینن گرابن اسٹریٹ پر موجود ایک انٹرنیٹ کیفے میں انتالیس سالہ شخص داخل ہوا، انٹرنیٹ کیفے کے مالک کے ساتھ زبانی تلخ کلامی کے بعد کیفے کے کیش رجسٹر سے پڑے (دو سو 200) یورو نکالنے کی کوشش کی جس پر کیفے کے چھتیس سالہ مالک نے اسے روکنے کی کوشش کی جس پر انتالیس سالہ شخص نے اسے منہ پر گھونسا دے مارا، انٹرنیٹ کافے میں موجود ایک شخص نے جب مداخلت کی تو وہ شخص چوری کے بغیر انٹر نیٹ کیفے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ مالک نے فوراََ پولیس کو اطلاع دی پولیس نے کچھ ہی دیر بعد انتالیس سالہ شخص کو گرفتار کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں