0

۔،۔ آفن باغ کے علاقہ میں گذشتہ روز ایک جعلی(ملینیئر Millionär) کار کی خرابی کا بہانہ بنا کر رقم ہتھیانے کے چکر میں۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ آفن باغ کے علاقہ میں گذشتہ روز ایک جعلی(ملینیئر Millionär) کار کی خرابی کا بہانہ بنا کر رقم ہتھیانے کے چکر میں۔ نذر حسین۔،۔

٭آفن باخ سود اور سیکسن ہاوزن کے درمیان موڑ میں غلط گاڑی کھڑی کر کے دو افراد نی چالیس سالہ خاتون کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی، خاتون نے قاس سے گزرنے والی گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر دونوں اپنے آپ کو دبئی کے کروڑ پتی بتانے والے افراد بھاگ کھڑے ہوئے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/وورس برگ/آفن باخ/سکسن ہاوزن۔گذشتہ روز تقریباََ دوپہر (ڈیڑھ بجے) کے قریب ایک چالیس سالہ خاتون آفن باخ سود کے جنکشن پر کھڑی گاڑی سے ٹکراتے ٹکراتے بچی، خاتون کے بریک مارنے پر ایک شخص گاڑی سے نکا اور ٹوٹی چھوٹی انگریزی میں خاتون کو دو انگھوٹھیاں پیش کیں اور بتایا کہ کہ وہ دبئی کا کروڑ پتی ہے اس کی گاڑی میں پٹرول ختم ہو چکا ہے اس لئے اسے نقد رقم کی ضرورت ہے اس کے کریڈٹ کارڈ سے بھی رقم ختم ہو گئی وہ انگھوٹھیاں رکھ لے اور اسے نقد رقم دے دے۔ اسی دوران خاتون نے قاس سے گزرتی گاڑی کو ہاتھ کے اشارے سے روکا دوسری گاڑی کا رکنا تھا کے بغیر پٹرول کے گاڑی فراٹے بھرتی ہو چل پڑی کیونکہ جعلی دبئی کے کروڑ پتی نے رکنے والے پخص کے گلے میں پڑی بیلٹ سے دیکھ لیا تھا کہ وہ پولیس اہلکار ہے۔ فرار ہونے والے افراد کے پاس انگلینڈ کی گاڑی تھی جو کے رائٹ ہینڈ ڈرائیو تھی دونوں کی عمریں (تیس اور پینتیس سال) بتائی جاتی ہے۔ دونوں افراد ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں