۔،۔ بیوی کا قاتل (اڑتیس سال)تک سالی سے شادی کر کے رہتا رہا آخر کار (اڑتیس سال) بعد بھانڈا پھوٹ گیا۔ نذر حسین۔،۔
٭سعودی عرب میں ایک شخص نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیڈ روم میں فرش کھود کر لاش دفنا دی اور ٹائلز لگوا دیئے،پھر مظلوم بن کر اپنی سالی سے شادی رچا لی اور بیوی کی لاش کے اوپر سالی سے رنگ رلیاں اڑاتا رہا پھر قدرت نے قاتل کو بے نقاب کر دیا،ایسے میں یہ بھانڈا (اڑتیس سال) بعد پھوٹ گیا اور قاتل کو گرفتار کر لیا گیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سعودی عرب/ریاض۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے (عرب نیوز)کے مطابق (اڑتیس 38) سال قبل گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر کے تشدد سے اہلیہ ہلاک ہو گئی جس پر قاتل شوہر نے بیڈ روم میں بیڈ کے نیچے فرش کو کھود کر لاش کو دفنا دیا اور فرش پر پہلے جیسی ٹائلز بھی لگوا دیئے، جب سسرالی آئے تو شوہر نے حیرت انگیز طور پر ایسا ڈرامہ کیا کہ کوئی بھی اس کا جھوٹ نے پکڑ سکا بلکہ ساس سسر نے اس کی شادی اپنی دوسری بیٹی سے کر دی، بعد ازں اس نے اپنے سسرالیوں کو بتایا کہ بیوی کا انتقال کینسر کے باعث ہو گیا تھا ڈاکڑروں کا کہنا تھا کہ اگر لاش کو جلدی نہ دفنایا گیا توخراب ہو جائے گی۔ (اڑتیس 38) سال بعد قدرت قاتل کو بے نقاب کرنا چاہتی تھی گھر میں واش روم میں خرابی پیدا ہونے پر واش روم کی تعمیر کے لئے کھدائی کی گئی، کھدائی کے دوران مزدوروں کو انشانی ہڈیاں ملیں، جس پر انہوں نے پولیس کو بتایا، پولیس نے ہڈیوں کا (ڈی این اے) کروایا تو پتا چل گیا کہ یہ باقیات پہلی بیوی کی ہیں جب یے راز موجودہ بیوی اور سالی کو ہوا تو دونوں موقع پر بے ہوش ہو گئیں۔