۔،۔ بھارتی ہندو لڑکی نے اظہار یکجہتی کے طور پر روزے رکھنے شروع کئے۔اب ہر سال پورے روزے رکھتی ہے۔ نذر حسین۔،۔
٭بھارتی ہندو لڑکی جو ملائیشیا ء میں تعلیمی سلسلہ میں رہائش پذیر تھی نے مسلمان کلاس فیلوز کے ساتھ اظہار یک جہتی کے طور پر روزے رکھنے شروع کئے، ماہ مقدس اور رمضان کے کے ثمرات اور روحانیت کا احساس ہونے پر (چھبیس26 سالہ نیم جس کا پورا نام۔ نیلم گو کلسنگ ہے) اب ہر سال پورے اہتمام کے ساتھ روزے رکھتی ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ملائیشیاء۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے انڈیا ٹائم اور خلیج ٹائم کے مطابق ملائیشیاء میں قیام کے دوران ایک بھارتی ہندو لڑکی نے اپنی کلاس فیلوز مسلمان دوستوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے روزے رکھنے شروع کر دیئے،رمضان گزرنے کے ساتھ ساتھ ہی اس ماہ مقدس کے کچھ ایسے ثمرات اس پر عیاں ہوئے کہ اب وہ ہر سال پورے اہتمام کے ساتھ ماو رمضان کے روزے رکھتی ہے۔ خلیج ٹائم کے مطابق یہ ہندو لڑکی جس نے اپنا نام (نیلم گو کلسنگ) بتایا ہے وہ تعلیم حاصل کرنے کے سلسلہ میں ملائیشیا گئی، تعلیم کے بعد ملازمت بھی کی، چھبیس 26 سالہ نیلم کا کہنا تھا کہ ابتداء میں اپنے مسلمان کلاس فیلوز کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر روزے رکھتی تھی جب میں نے خود کو کھانے پینے سے روکا تو مجھے اپنے آپ میں روحانیت کا احساس ہونے لگا اس کے بعد میں باقاعدہ طور پر ہر سال رمضان کے روزے رکھتی ہوں، رمضان المبارک کی بدولت میں نے اپنی ذات اور اپنی خواہشات کے بارے میں بہت کچھ سیکھا ہے۔ نظم و ضبط اور قوت ارادی یہ وہ چیزیں ہیں جو زندگی کے ہر شعبہ میں میرے کام آ رہی ہیں۔ اب رمضان کا مہینہ میرے لئے روحانی اعتبار سے بہت خاص مہینہ بن چکا ہے، اب جبکہ میں گذشتہ دو سال سے دبئی میں مقیم ہوں یہاں بھی میں پورے اہتمام کے ساتھ ہر سال روزے رکھتی ہوں۔ واضح رہے اس سے پہلے بھی ایک ہندو خاتون نے مسلمان دوستوں کے ساتھ مل کر روزے رکھنے شروع کئے تھے اب جبکہ اس خاتون کی عمر (پچیاسی سال ہے) گذشتہ چونتیس سالوں سے باقاعدہ طور پر روزے رکھتی ہے۔