۔،۔ لندن میں عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سابقہ فٹ بالر کو جیل کی سزا سنا دی۔ نذر حسین۔،۔
٭عدالت نے برطانیہ کے آرسینل فٹ بال کے سابقہ کھلاڑی انتھونی سٹوکس کو حکم دیا تھا کہ وہ اپنی سابق گرل فرینڈ ایلید سکاٹ سے دور رہے اور فون پر بھی رابطہ کی کوشش نہ کرے، عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر آرسینل فٹ بال کے سابقہ کھلاڑی انتھونی سٹوکس کو (پانچ 5 ماہ) قید کی سزا سنا دی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برطانیہ/لندن۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٭عدالت نے برطانیہ کے آرسینل فٹ بال کے سابقہ کھلاڑی انتھونی سٹوکس کو حکم دیا تھا کہ وہ اپنی سابق گرل فرینڈ ایلید سکاٹ سے دور رہے اور فون پر بھی رابطہ کی کوشش نہ کرے، جبکہ (پینتیس 35 سالہ) انتھونی سٹوکس نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی سابقہ گرل فرینڈ ایلید سکاٹ کو متعدد بار فون پر وراساں کیا جس پر ایلید سکاٹ نے ایک بار پھر عدالت سے رجوع کیا، رپورٹ کے مطابق عدالت نے یکطرفہ کاروائی کرتے ہوئے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر آرسینل فٹ بال کے سابقہ کھلاڑی انتھونی سٹوکس کو (پانچ 5 ماہ) قید کی سزا سنا دی۔