0

۔،۔ متحدہ عرب امارات کی (87) ممالک کے لئے (ویزہ آن ارائیول)پالیسی پر نظر ثانی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ متحدہ عرب امارات کی (87) ممالک کے لئے (ویزہ آن ارائیول)پالیسی پر نظر ثانی۔ نذر حسین۔،۔

٭متحدہ عرب امارات می متحدد ممالک کے لئے ایئر پورٹ پر (ویزہ آن ارائیول) فراہم کرنے کی سہولت میں اسرائیل بھی شامل ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/متحدہ عرب امارات/ابو ظہبی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اماراتی وزارت خارجہ کی جانب سے ویزے سے مستثنی ممالک کی فہرست کی ترتیب نو کی گئی ہے جس کے تحت اسرائیل اور بھارت سمیت (87) ممالک کیشہری بغیر پیشگی ویزا کے متحدہ عرب امارات میں داخل ہو سکتے ہیں، اس اقدام کا مقصد ہموار سفری طریقہ کار کو آسان بنانا اور خطے میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان ممالک کے شہریوں کو ایئرپورٹ پہنچنے پر (تیس 30 سے نوے 90) دنوں تک کا ویزا دیا جائے گا جبکہ ان میں مزید (دس 10) دن کی توسیع کی جا سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق معلومات متحدہ عرب امارات کی آفیشل ویب سائٹ سے لی جا سکتی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ (گلف تعاون تنظیم۔جی سی سی GCC) کے رکن ممالک کے شہریوں کو پیشگی کسی انتظام کے ملک میں داخل ہونے کی اجازت ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں