جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ پاکستان میں یوم پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد۔ نذر حسین۔،۔
٭ماہ صیام کے باوجود محب وطن پاکستانی جن کو ہم عرصہ دراز سے دیکھتے چلے آ رہے ہیں جو (تئیس 23 مارچ اور چودہ 14 اگست) کو نہ صرف قومی دن جبکہ ایک مقدس دن سمجھ کر مناتے ہیں، ان کے راستے میں نہ تو آندھی اور نہ ہی شہہ زور طوفان رکاوٹ ڈال سکتی ہے،وہی افراد آج بھی رمضان(ماہ صیام) ہونے کے باوجود قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ پاکستان کے موقع پر حاضر ہوئے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔جرمنی کے شہر،صوبہ ہیسن کے دارالخلافہ فرینکفرٹ میں آج (تئیس 23 مارچ) یوم پاکستان،تجدید عہد و وفاکا دن، عزم و ہمت کا نشان، ہماری جان، ہماری شان اور ہماری پہچان کا دن منانے پاکستانی کمیونٹی کے افراد جبکہ خواتین چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ تشریف لائیں،ماہ صیام کے باوجود محب وطن پاکستانی جن کو ہم عرصہ دراز سے دیکھتے چلے آ رہے ہیں جو (تئیس 23 مارچ اور چودہ 14 اگست) کو نہ صرف قومی دن جبکہ ایک مقدس دن سمجھ کر مناتے ہیں، ان کے راستے میں نہ تو آندھی اور نہ ہی شہہ زور طوفان رکاوٹ ڈال سکتی ہے،وہی افراد آج بھی رمضان(ماہ صیام) ہونے کے باوجود قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ پاکستان کے موقع پر حاضر ہوئے، کمرشل قونصلر آمنہ نعیم نے آج کی تقریب کی نقابت کرتے ہوئے کمیونٹی کو خوش آمدید کہا،ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کا یہاں جمع ہونا عرض پاک سے ہماری محبت اور عقیدت کا مظہر ہے،تقریب کا آغار تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کا شرف محمد زاہد کو ملا،قونصل جنرل آف پاکستان زاہد حسین نے قومی ترانہ کی دھن پر پرچم کشائی کی آمنہ نعیم نے وزیر خارجہ کا پیغام پڑھ کر سنایا۔صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری کا یوم پاکستان کے موقع پر دیا گیا پیغام ہیڈ آف چانسلری شفاعت کلیم خٹک نے پڑھ کر سنایا جس کا متن کچھ یوں تھا۔میں یوم پاکستان کے پر مسرت موقع پر آپ سب کے لئے نیک خواہشات کا اظہار اور دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں،آج ہم تاریخی قرارداد پاکستان کی منظوری کی یاد منا رہے ہیں جب (تئیس 23 مارچ1940) کو ہماری عزیز قوم اور ایک (آزاد وطن) کی تعمیر کی بنیاد رکھی گئی جو پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم موڑ کی حیثیت رکھتی ہے۔اس قرارداد سے (چودہ 14 اگست 1947 ) کو پاکستان کے قیام کا راستہ ہموار ہوا۔ہم اعتراف کرتے ہیں کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے خواب کو حقیقت دی۔ یوم پاکستان کے موقع پر وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہباز شریف کا پیغام قونصل جنرل آف پاکستان زاہد حسین نے پڑھ کر سنایا، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں اندرون اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو (یوم پاکستان) پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں (چوراسی 84) سال قبل ٭قرارداد لاہور٭ کے ذریعہ ایک علیحدہ وطن کا مطالبہ کیا جہاں وہ اسلام کے اصولوں کے مطابق آزادی سے اپنی زندگی گزار سکیں۔ علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا اور(چودہ 14 اگست 1947 ) کو پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک آزاد ملک کے طور پر ابھرا، آئیں ہم سب مل کر ایک ایسے پاکستان کے لئے جدوجہد کریں جو ہر قسم کے مذہبی، نسلی اور سیاسی تفریق سے پاک ہو اور جہاں ہماری مشترکہ اقدار پھل پھول سکیں۔ بعد ازاں زاہد حسین کا کہنا تھا کہ آج (تئیس 23 مارچ) یوم پاکستان،تجدید عہد و وفاکا دن، عزم و ہمت کا نشان، ہماری جان، ہماری شان اور ہماری پہچان کے موقع پر مبارک باد دیتے ہوئے آپ کاتہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ نہ صرف فرینکفرٹ جبکہ جرمنی کے دور دراز علاقوں سے عرض پاک کی محبت میں تشریف لائے ہیں اس کے بعد خصوصی طور پر پاکستان کی سلامتی کے لئے دعائیں کی گئیں اور زاہد حسین نے ان تمام دوست و احباب کے لئے دعا فرمائی جو گذشتہ برس تو ہمارے ساتھ تھے لیکن اس بار وہ دنیا سے رخصت ہو گئے۔ چھوٹے بچوں کے نعروں (پاکستان زندہ باد) سے قونصلیٹ اور اس کے گرد و نواح گونج اُٹھے۔ قونصل جنرل زاہد حسین کمیونٹی میں گھل مل گئے اور وہاں موجود تمام کمیونٹی افراد سے مصافحہ کیا یہ سلسلہ زیادہ دیر تک جاری رہا۔ تقریب کے اختتام تک چھوٹے چھوٹے بچوں کے نعروں۔پاکستان زندہ باد۔ کی صدا گونتی رہی۔