۔،۔سفیر پاکستان محترمہ ثقلین سیدہ سے پی او ایف یورپ کے وفد کی سفارت خانہ پاکستان برلن میں ملاقات۔ نذر حسین۔،۔
٭پاکستان اوورسیز الائنس یورپ کا وفد چوہدری اعجاز پیارا کی قیادت میں سفیر پاکستان محترمہ ثقلین سیدہ سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت اور دُعا کے لئے پاکستانی سفارت خانہ برلن ملاقات کے لئے پہنچ گئے جبکہ اس ملاقات میں سفیر پاکستان سے اوورسیز پاکستانیوں کے پیچیدہ مسائل پر بھی گفتگو کی گئی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برلن/ڈورٹمنڈ/گجرات۔ پاکستان اوورسیز الائنس یورپ کے صدرچوہدری اعجاز پیارا جو کسی تعارف کے محتاج نہیں،ان پر شاید یہ کہاوت لاگو آتی ہے کہ(اچھے وقت سے زیادہ اچھا دوست عزیز رکھو کیونکہ اچھا دوست بُرے وقت کو اچھا بنا دیتا ہے)دھیمے انداز سے بات کرنا اور ہر کسی سے دوستی رکھنا ان کا مزاج ہے، کی قیادت میں سینئر نائب صدر چوہدری زبیر خان ایڈوکیٹ۔ چیئرمین کونسل چوہدری ناصر محمود۔ گجرات کے ممتاز بزنس مین اور قانون دان بابر دراجی ایڈوکیٹ اور جرمنی کے ممتاز بزنس مین عبد الجبار شامل تھے،وفد نے محترمہ ثقلین سیدہ کے بڑے بھائی کی وفات پر اظہار افسوس کیا جبکہ مرحوم کی مغفرت اور آنے والی درپیش منزلوں میں آسانی کی دعا کی۔اوورسیز پاکستانیوں کے چند چیدہ چیدہ مسائل پر بات کرتے ہوئے بتایا گیا کہ مئی 2024 سے دوہری شہریت کا قانون لاگو ہو جائے گا دونوں ممالک کا باقاعدہ معاہدہ ہونے پر پاکستانی کمیونٹی اس سے استفادہ حاصل کر سکے گی، سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ سفارت خانہ پاکستان اس تمام صورت حال سے آگاہ ہے۔ہم نے حکومت پاکستان کی طرف سے اپنا کام(ورک) شروع کر دیا ہے ہماری کوشش ہے کہ جتنا جلدی ہو سکے معاہدے پر عمل درآمد شروع کیا جا سکے،وفد نے اراکین نے (Apostille) کنونشن پر عمل درآمد پر توجہ دلائی جس پر سفیر پاکستان محترمہ ثقلین سیدہ کا کہنا تھا کہ اب نئی حکومت کی تشکیل ہو چکی ہے ہم اس کیس کو بھی (فالو) کریں گے تا کہ (Apostille) کنونشن پر عمل درآمد ہو جائے۔پاکستان اوورسیز الائنس یورپ کے وفد نے فیملی ویزہ اور اسٹوڈنٹ ویزہ میں غیر معمولی تاخیر کی طرف بھی سفیر پاکستان کی توجہ دلائی جس پر سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم جرمن حکومت کے ساتھ رابطہ میں ہیں نہ صرف یہ ہم بہت سے پیچیدہ مسائل پر جرمن حکومت کو بار بار یاد دہانی کرواتے ہیں یا دوسرے الفاظ میں (آگاہ) کرواتے رہتے ہیں ہمیں توقع ہے کہ بہت جلد چند مسائل کے حل نکل آئیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ جرمنی اور پاکستان کے درمیان تجارتی ماحول فروغ پائے (بڑھے)اس سلسلے میں پاکستان اور یورپ میں بسنے والی بزنس کمیونٹی بھی اپنا کردار ادا کرے۔ ملاقات کے اختتام پر محترمہ ثقلین سیدہ نے پاکستان اوورسیز الائنس یورپ کے صدرچوہدری اعجاز پیارا اور وفد میں تشریف لانے والے ارکان کا شکریہ ادا کیا۔
چیئرمین کونسل چوہدری ناصر محمود۔سفیر پاکستان محترمہ ثقلین سیدہ۔پاکستان اوورسیز الائنس یورپ کے صدرچوہدری اعجاز پیارا۔ سینئر نائب صدر چوہدری زبیر خان ایڈوکیٹ
۔ سینئر نائب صدر چوہدری زبیر خان ایڈوکیٹ۔گجرات کے ممتاز بزنس مین اور قانون دان بابر دراجی ایڈوکیٹ،سفیر پاکستان محترمہ ثقلین سیدہ۔منی کے ممتاز بزنس مین عبد الجبار