۔،۔ جرمن بنڈس بینک کے مطابق گذشتہ سال جرمنی میں زیادہ جعلی نوٹوں کا استعمال ہوا ہے۔ نذر حسین۔،۔
٭تعداد تشویشناک ہے۔گذشتہ سال(2023) کے دوران (56,600) جعلی یورو نوٹوں کو گردش سے نکالا گیا ہے۔ جعلی نوٹ بنیادی طور پر (200 اور 500) یورو کے نوٹ تھے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برلن۔ مقامی میڈیا کے مطابق گذشتہ سال(2023) کے دوران جرمنی میں جعلی نوٹوں کی بھر مار ہی جبکہ صرف وہ نوٹ جو بینکوں میں پہنچتے ہیں اس تعداد کے مطابق تقریباََ (پانچ 5.1 ملین) یورو کا نقصان جعلی نوٹوں کی وجہ سے ہوا ہے۔ بنڈس بینک کے رکن برخار ڈ بالز نے یقین دہانی کروائی ہے کہ شہریوں کے لئے خطرہ اب بھی کم ہے ان کے مطابق ہر (دس ہزار 10,000) باشندوں کے لئے سات جعلی نوٹ استعمال ہوئے ہیں یا ان کے ہاتھوں میں پہنچے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ نقد رقم وصول کرتے وقت ہمیشہ نوٹوں کو چیک کرنا چاہیئے۔ بینک نوٹ چیک کرتے وقت تین بنیادی اصول ہیں۔ محسوس کریں۔ دیکھیں۔ کاغذ کو محسوس کر کے معائنہ کریں، یہ کپاس کے کاغذ کا بنا ہوا ہے، جسے پکڑنا خاص طور پر آسان ہے، جبکہ نوٹوں کے کناروں پر نمایاں ریلیف ہے جو انگلی سے محسوس کیا جا سکتا ہے۔