0

۔،۔ جمعرات نیورمبرگ مرکزی ریلوے اسٹیشن پر جھگڑے میں پولیس آفیسر زخمی بعد ازاں اس کی موت واقعہ ہو گئی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ جمعرات نیورمبرگ مرکزی ریلوے اسٹیشن پر جھگڑے میں خاتون پولیس آفیسر زخمی بعد ازاں اس کی موت واقعہ ہو گئی۔ نذر حسین۔،۔

٭پوسٹ مارٹم کے ابتدائی نتائج سے معلوم ہوا کہ (حملے) اور (نیس30 سالہ) سالہ وفاقی پولیس افسر کی موت کے درمیان کوئی تعلق نہیں۔ پولیس افسر کی طبی وجہ سے موت واقع ہوئی تھی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/نیورمبرگ۔ مقامی میڈیا اور سوشل میڈیا رپورٹ کے مطابق (بائیس 22 مارچ کو تقریباََ شام 17:00 بجے) نامعلوم وجوعات کی بنا پر نیورمبرگ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پروفاقی پولیس افسر نے ڈوچ بان کے (انتالیس 39 سالہ) ورکر کو چیک کرنے کی کوشش کی جس پر دونوں میں تکرار کے دوران انتالیس سالہ شخص نے وفاقی پولیس افسر کو گھونسہ رسید کر دیا، پولیس افسر فوری طور پر طبی امداد کے لئے ڈاکٹر کے پاس گئی جہاں وہ گر گئی، رپورٹ کے مطابق گرنے کے کچھ ہی دیر بعد اس کی موت واقع ہو گئی۔پوسٹ مارٹم کے ابتدائی نتائج سے معلوم ہوا کہ (حملے) اور (نیس30 سالہ) سالہ وفاقی پولیس افسر کی موت کے درمیان کوئی تعلق نہیں۔ پولیس افسر کی طبی وجہ سے موت واقع ہوئی تھی۔ تحقیقات ابھی تک مکمل نہیں ہوئی ہیں ایک ترجمان کے مطابق ہمارے پاس ابھی تک جرم کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں ہے تاہم (انتالیس سالہ شخص ابھی تک مفرور ہے) جس کے متعلق کہا گیا ہے کہ اس کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق نیورمبرگ کا مرکزی ٹرین اسٹیشن جرمنی میں سب سے زیادہ خطرناک سمجھا جاتا ہے۔ جبکہ رپورٹ کے مطابق جھگڑے کے دوران انتالیس سالہ نوجوان نے پولیس آفیسر کی دائیں آنکھ پر مکہ مارا جس کی وجہ سے پولیس آفیسر کی آنکھ میں سوجن اور سرخی آ گئی تھی جس کی وجہ سے وہ اپنی ڈیوٹی آف کر کے گھر چلی گئی تھی، گھر سے تکلیف کی وجہ سے دوبارہ ڈاکٹر کے پاس گئی تھی جہاں اس کی موت واقعہ ہو گئی۔واضح رہے پولیس نے انتالیس سالہ شخص کو موقع پر گرفتار کر لیا تھا جبکہ کچھ ہی دیر کاغذی کاروائی کے بعد انتالیس سالہ پاکستانی کو رہا کر دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں