۔،۔ سٹٹگارٹ میں بسنے والی کمیونٹی نے اپنی مدد آپ کے تحت افطار کا خوبصورت اور پروقار پروگرام تشکیل دیا۔ جاوید اقبال بھٹی۔،۔
٭ماہ صیام کے مقدس مہینے میں سٹٹگارٹ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی نے اپنی مدد آپ کے تحت(تئیس مارچ23۔چوراسویں 84 ویں)یوم پاکستان کے موقع کو غنیمت جانتے ہوئے (یوم پاکستان اور ماہ صیام) کے مقدس موقع پر افطار ڈنر کا خوشگوار ماحول میں رنگا رنگ پروگرام تشکیل دیا جس کا سہرا۔ مرکزی آرگنائیزیشن ٹیم۔ڈاکٹر صفی اللہ خان، محمد عمر اشرف، عمیر رزاق اور معیز روُف کے سر جاتا ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سٹٹگارٹ/سنڈل فنگن۔ پاکستانی کمیونٹی کی مرکزی آرگنائیزیشن ٹیم جو ڈاکٹر صفی اللہ خان، محمد عمر اشرف، عمیر رزاق اور معیز روُف پر مشتمل تھی نے سنڈل فنگن میں پاکستانی کمیونٹی کے لئے (23 مارچ یوم پاکستان) کے موقع پر ماہ صیام کے مقدس مہینے میں ایک پرتکلف اور خوبصورت افطار ڈنر کا پروگرام ترتیب دیا جس میں ان کی توقع سے بڑھ کر کمیونٹی نے حصّہ لیا، اپنی نوعیت کے اس پروگرام میں نہ صرف سٹٹگارٹ جبکہ جرمنی کے دور دراز علاقوں سے بھی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا بچوں نے نعت رسول ﷺ پیش کی۔ افطار کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام مہمانوں کی روائیتی پاکستانی کھانے، پکوڑے،سموسے اور لذیز پکوانوں سے افطاری کروائی جبکہ ہر وہ چیز دستیاب تھی جو پاکستان میں افطار کے دسترخوان پر ملتی ہے، کھانے کے بعد نماز ادا کی گئی جبکہ یوم پاکستان کا خصوصی کیک کاٹا گیا ، چائے اور کیک کے ساتھ ساتھ پاکستانی کمیونٹی نے اپنا شوق بھی بھرپور طریقہ سے پورا کیا، کچھ سیاست کچھ گپ شپ، باہم گفتگو بشرطیکہ خوش گوار ماحول میں تقریب کے شرکاء خوب لطف انداز ہوئے اور آرگنائزیشن (تقریب منتظمین) کو خوب سراہا۔ منتظمین نے بچوں کے لئے کھیلنے کی جگہ تک بنا رکھی تھی جبکہ نوجوانوں کے لئے ٹیبل فٹ بال اور پول ٹیبل کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔اس طرح تقریب بڑے خوشگوار ماحول میں اپنے اختتام کو پہنچی۔