0

۔،۔(امن کی علامت سفید پرچم)لہرانے والے (دو 2) فلسطینی نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔(امن کی علامت سفید پرچم)لہرانے والے (دو 2) فلسطینی نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭امن سے محبت اور جنگ سے نفرت کا پیغام (سفید پرچم) ہاتھوں میں تھامے نہتے دو فلسطینی نوجوانوں کو امن کی راہ میں سفاکیت کے ہاتھوں مسل دیا گیا،جس سے اسرائیل کے غزہ میں مظالم کی تصدیق ہوتی ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اسرائیل/غزہ/فلسطین۔ عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امن سے محبت اور جنگ سے نفرت کا پیغام (سفید پرچم) ہاتھوں میں تھامے نہتے دو فلسطینی نوجوانوں کو امن کی راہ میں سفاکیت کے ہاتھوں مسل دیا گیا،جس سے اسرائیل کے غزہ میں مظالم کی تصدیق ہوتی ہے، اقوام متحدہ کے نمائندے رچرڈ فالک نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امن کی کوشش کرنے والوں کے ساتھ اس طرح کا سلوک بہیمانہ ہے جس واقعہ کے بعد اسرائیل کے غزہ میں مظالم کی تصدیق ہوتی ہے۔ جبکہ دوسری جانب اسرائیل کی ہڈھ دھرمی کا یہ حال ہے کہ۔ اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے بیان پر صیہونی ریاست نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ماہر (فرانسسکا البانیز) کو یہود دشمن قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ (سات 7) اکتوبر سے جاری غزہ میں اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد (تینتیس 33 ہزار) سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد (پچھہتر 75) ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے شہید اور زخمیوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں