۔،۔ جنوبی افریقہ کے شمالی صوبہ لیمپو پو میں مسافر بس پُل کے بیرئیر کو توڑ کر نیچے گر گئی (پینتالیس افراد ہلاک۔ نذر حسین۔،۔
٭بوٹسوانا سے ایسٹر منانے چرچ جانے والی مسافر بس (مامالاکالت)پُل کی ریلی کو توڑتی ہوئی (پچاس50 میٹر۔ 164 فیٹ)گہری کھائی میں جا گری(گرتے ہی بس میں آگ بھڑک اُٹھی) جس کی بنا پر (پینتالیس 45) افراد ہلاک ہو گئے، زندہ بچنے والوں میں صرف ایک(آٹھ 8) سالہ بچہ شدید زخمی حالت میں اسپتال میں طبی امداد کے لئے داخل ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/شمالی افریقہ/بوٹسوانا /مامالاکالت/پری ٹوریا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بوٹسوانا سے ایسٹر منانے چرچ جانے والی مسافر بس (مامالاکالت)پُل کی ریلی کو توڑتی ہوئی (پچاس50 میٹر۔ 164 فیٹ)گہری کھائی میں جا گری(گرتے ہی بس میں آگ بھڑک اُٹھی) جس کی بنا پر (پینتالیس 45) افراد ہلاک ہو گئے، زندہ بچنے والوں میں صرف ایک(آٹھ 8) سالہ بچہ شدید زخمی حالت میں اسپتال میں طبی امداد کے لئے داخل ہے، رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جنوبی افریقہ کے دارالخلافہ(پرییٹوریا) سے تقریباََ (دو سو 200 )کلو میٹر کی دوری پر موکو پانے کے قریب پیش آیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایسٹر کی تقریب میں شرکت کے لئے زائرین بوٹسواناسے لمپو پو کے ایک قصبہ موریا کے ایک مذہبی مقام(چرچ) پر جا رہے تھے۔جنوبی افریقہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تیز رفتاری کے باعث بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی اور مما تلا کالا پُل کے بیرئر تو توڑتے ہوئے پچاس میٹر کی گہرائی میں جا گری جبکہ بس کے گرتے ہی بس میں آگ بھڑک اُٹھی جس کی بنا پر مسافروں کو بس سے باہر نکلنے کا موقع تک نہ مل سکا۔آگ کے شعلوں میں پینتالیس افراد جل کر ہلاک ہو گئے جبکہ ایک رپورٹ کے مطابق صرف ایک آٹھ سالہ بچہ بچ گیا جس کا قریبی اسپتال میں علاج جاری ہے۔