۔،۔ بائیس 22 سالہ کرسچن ایوان سوٹو نے رہگیروں پر چاقو کا حملہ جس کے نتیجہ میں (چار ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔ نذر حسین۔،۔
٭منشیات استعمال کرنے والے 22 سالہ کرسچن ایوان سوٹو نے دوست کے گھر کے کچن سے چھری اُٹھائی جیکب اور رمونا کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا جبکہ بیس بال بیٹ کے ساتھ تین لڑکیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/راک فورڈ الینوائے/ونی باگو۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بائیس 22 سالہ کرسچن ایوان سوٹو منشیات کا عادی تھا اس نے سب سے پہلے ایک نو عمر ملازم کو چھری گھونپ کر قتل کیا پھر جیکب اور رمونا پر چھریوں کے وار کئے ٹی وی پر بیٹھی تین لڑکیوں کو بیس بال بیٹ سے زخمی کیا پھر باہر نکل کر راہگیروں پر چاقو سے حملہ کر دیا۔پولیس رپورٹ کے مطابق اسپتال میں چاقو کے وار سے متاثر (نُو 9) افراد کو منتقل کیا گیا جن میں سے تین مردہ حالت میں تھے جبکہ ایک نے دوران علاج دم توڑ دیا، ایک زخمی کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے تین زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے تفتیشی عمل کے درمیان بائیس 22 سالہ کرسچن ایوان سوٹو کا کہنا تھا کہ منشیات کے استعمال کے بعد پاگل ہو گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ دوپہر (13:15) بجے پیش آیا۔