-,-غزہ جنگ کے حوالہ سے اسرائیل بھر میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے پوٹ پڑے۔ نذر حسین۔،۔
٭اسرائیل بھر میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے جبکہ سب سے بڑا احتجاج اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں کیا گیا،سڑکیں بلاک۔مظاہرین نے رکاوٹیں توڑ کر نیتن یاہو کے گھر پہنچنے کی کوشش کی اور مستعفی ہونے کے نعرے لگائے، سینکڑوں افراد گرفتار٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اسرائیل/تل ابیب۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے جبکہ اخبار ٹائمز آف اسرائیلکے مطابق اسرائیل بھر میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے جبکہ سب سے بڑا احتجاج اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں کیا گیا،سڑکیں بلاک۔مظاہرین نے رکاوٹیں توڑ کر نیتن یاہو کے گھر پہنچنے کی کوشش کی اور مستعفی ہونے کے نعرے لگائے، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے مختلف مقامات پر پانی کے فوارے استعمال کئے گئے۔ مقبوضہ بیت المقدس یوروشلم میں ماہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں، مغویوں کے اہل خانہ اور مظاہرین نے مغویہں کی رہائی کے لئے حماس کے ساتھ معاہدے میں نیتن یاہو کو رکاوٹ قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ اس مسئلہ کے حل میں نیتن یاہو عا کردار ناقفابل فہم اور مجرمانہ ہے۔ اسرائیل میں نیتن یاہو کی برطرفی کے لئے جدوجہد شروع ہو چکی ہے۔