0

۔،۔(انتیس سالہ) یوکرائینی خاتون دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے چند گھنٹوں بعد انتقال کر گئی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔(انتیس سالہ) یوکرائینی خاتون دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے چند گھنٹوں بعد انتقال کر گئی۔ نذر حسین۔،۔

٭یوکرائین سے تعلق رکھنے والی (انتیس 29 سالہ) خاتون داریا کوٹسا رینکو اسلام قبول کرنے کے چند گھنٹوں بعد انتقال کر گئیں۔ختون کے نماز جازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/یوکرائین/متحدہ عری امارات۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرائین سے تعلق رکھنے والی (انتیس 29 سالہ) خاتون داریا کوٹسا رینکوبطور سیاح متحدہ عرب امارات آئی تھی جبکہ متحدہ عرب امارات میں اقامہ ملنے کے بعد نوکری بھی تلاش کرنا شروع کر دی تھی، (انتیس 29 سالہ) خاتون داریا کوٹسا رینکو کو بہترین مواقع میسر آئے، دین اسلام کی سادگی اور خوبصورتی سے متاثر ہونے پر داریا کوٹسا رینکو نے (پچیس 25 مارچ) مارچ کو اپنا مسیحی مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کر لیا تھا اور رمضان المبارک کے روزے بھی رکھنے شروع کر دیئے تھے، رپورٹ کے مطابق اسلام قبول کرنے کے چند ہی گھنٹوں بعد خاتون کو دل کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے ان کا انتقال ہوا اور وہ بھی روزے کی حالت میں۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ (ایکس) پر پوسٹ جاری کی گئی جس میں پوری تفصیل بتائی گئی اور جبکہ خاتون کا کوئی رشتہ دار تک دبئی میں موجود نہیں وہ اکیلی تھیں، پوسٹ میں بتایا گیا کہ خاتون کی نماز جنازہ القصی قبرستان کی مسجد میں ادا کی جائے گی جس پر ہزاروں افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں