0

۔،۔ موجودہ چوری کے واقعات کی بنا پر فرینکفرٹ پولیس نے چوری کے خلاف انتباہ دے دی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ موجودہ چوری کے واقعات کی بنا پر فرینکفرٹ پولیس نے چوری کے خلاف انتباہ دے دی۔ نذر حسین۔،۔

٭سائیکل کی ٹوکریوں سے چوری کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے اندرون شہر میں (سائیکل یا ای سکوٹر) اور موٹر سائیکل کی سیڈل یا ٹوکری سے منسلک اشیاء کی بے شمار چوریاں ہونے پر پولیس نے انتباہ جاری کر دیئے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ مقامی پولیس کے مطابق حالیہ ہفتوں میں مجرموں کی ایک نامعلوم تعداد اندرون شہر میں چوریوں کی واراتیں کرنے میں مصروف عمل ہیں، چور وں کے لئے آسان شکار سائیکل کی ٹوکریوں میں رکھا سامان اور اشیاء، موٹر سائیکل کی سیڈل سیٹ کے نیچے بنا خانہ، جبکہ سرخ اشارہ پر کھڑی گاڑیوں کی پچھلی سیٹوں پر پڑی اشیاء بھی چوروں کے گروہ کے لئے آسان شکار سمجھتے ہوئے اُٹھا لی جاتی ہیں، یہ چوریاں ڈرائیونگ کے دوران بھی چوری کی گئی ہیں اس لئے پولیس کے انتباہ کے مطابق اپنی ایسی اشیاء یا سامان کو محفوظ کیا جائے تا کہ چوروں کے گروہ سے بچا جا سکے، پولیس کے مطابق اگر ممکن ہو تو اپنی اشیاء یا قیمتی چیزوں کو اپنی نگاہوں کے سامنے یا پہنچ کے نزدیک رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں