۔،۔ 5 اپریل بروز جمعتہ المبارک 26 رمضان لَیلَۃُ القدر پر مسجد غوثہ میں افطار کا منظر۔ نذر حسین۔،۔
٭5 اپریل بروز جمعتہ المبارک 26 رمضان لَیلَۃُ القدر پر مسجد غوثہ میں افطار کا منظر کا اہتمام اور ختم قرآن پاک کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں کمیونٹی کے افراد نے بڑھ چڑھ کر حصّہ لیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ریڈروالڈ۔ 5 اپریل بروز جمعتہ المبارک 26 رمضان(بسلسلہ) لَیلَۃُ القدر جامع مسجد غوثیہ۔ادارہ پاک دارالسلام میں افطار کاپر تکلف اہتمام کیا گیا جس میں کمیونٹی کے افراد نے بڑھ چڑھ کر حصّہ لیا،جامع مسجد غوثیہ۔ادارہ پاک دارالسلام کی پرانی بلڈنگ کو شہید کر کے نئی مسجد کی تعمیر کا کام جاری ہے، نئی مسجد کی بلڈنگ کے ہال میں افطاری کا پروقار اہتمام کیا گیا تھا، افطاری میں نہ صرف مقامی جبکہ دور دراز علاقوں سے سٹوڈنٹ بھی حصّہ لیتے ہیں، افطار سے پہلے خطیب مسجد محمد صدیق پتھروی نے لَیلَۃُ القدر کے حوالہ سے مختصر خطاب فرمایا، افطاری کروانے والے حضرات کا شکریہ ادا کیا جس کے بعد انہوں نے دُعا فرمائی اور تعمیر مسجد کے سلسلہ میں نمازیوں سے چندہ کی اپیل کی اس دوران مسجد میں موجودافراد نے دل کھول کر چندہ دیا، حضور کا ارشاد گرامی ہے کہ اللہ کے پاک نبی کے لب ہلتے ہیں تو رحمت کے چھول جھڑتے ہیں فرمایا جو میرا اُمتی اللہ کا گھر بنائے گا ربِ کائنات اس کا گھر جنت کے اندر بنائیں گے ، افطاری کے بعد انہوں نے دنیا نیوز اور جذبو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں دنیا نیوز اور جذبہ نیوز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہتا تھا کہ مسجد کا کتنا حصّہ تعمیر ہو چکا ہے اور کتنا باقی ہے۔ الحمد للہ پہلا فیس پایہ تکمیل تک پہنچ چکا ہے اس کی اندرونی چھتیں ابھی باقی ہیں اس کی وجہ کہ اگلا اور پچھلا ہال مکمل ہونے پر ایک جیسی تعمیر کی جائے، الحمد للہ اندازاََ ابھی تک(ایک ملین یورو) کی لاگت ہو چکی ہے اب اصل مسجد کا ہال تعمیر کیا جا رہا ہے، تعمیر مکمل ہونے پر مسجد کے اوپر گنبد بنایا جائے گا جس کا اجازت نامہ مل چکا ہے، مسجد کے مین گیٹ پر انشا اللہ (دو 2 مینار) ہوں گے، اور اندازہ ہے کہ اندازاََ ایک ملین کا اور خرچہ ہو گا، انشا اللہ جب سارا پروجیکٹ اپنے اختتام کو پہنچے گا تو اندازاََ (ساڑھے تین ہزار 3,500 افراد) بیک وقت نماز ادا کر سکیں گے۔ اسی طرح ہمارے پاس اجازت نامہ موجود ہے اور جگہ(کمرہ) بھی مختص کی جا چکی ہے کہ ہم اپنے پیاروں کو فوتگی کے بعد اپنے ہاتھوں سے غسل دے سکیں گے، مسجد کی دکان، کچن اور دیگر تمام مساجد اور مدرسہ کے کاموں کے لئے باقاعدہ دفتر کا بھی اہتمام کیا جائے گا، کمیونٹی کی ہر سہولت کو ہم مسجد میں حل کرنے کی کوشش کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ بچوں کی تعلیم کا پروچیکٹ بھی اسی مسجد میں کیا جائے گا، انشا اللہ مسجد میں قرآن پاک کی حفظ شروع کر چکے ہیں ہمارا چھوٹا بچہ غلا محی الدین (آٹھ) پارے حفظ کر چکا ہے اور نفل ادا کرنے کے دوران سنا بھی چکا ہے، اسی طریقہ سے ایک بچہ (12بارواں اور دوسرا 15پندرواں) حفظ کر رہا ہے، ہمارا مقصد ہے کہ ہم جرمن زبان میں بچوں کے لئے اسلامی کتابیں مہیا کریں گے تا کہ بچوں کو علم حاصل کرنے میں آسانیاں پیدا ہوں۔ عالم، حافظ اور قاری بھی بنیں گے، آگے بڑھیں اس تعمیر میں حصّہ لیں تا کہ مسجد جلد سے جلد پایہ تکمیل تک پہنچے۔ چندہ کی یہ اپیل نہ صری جرمنی بلکہ پورپ بھر کے مسلمانوں سے کی جا رہی ہے آئیے آگے بڑھیں اور اس کار خیر میں اپنا اپنا حصہّ خود بھی ڈالیں اور اپنے دوست و احباب کو بھی کار خیر میں حصّہ ڈالنے کی تلقین کریں۔ مسجد میں آپ کو حلال گوشت کے علاوہ تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی اسی دکان سے مسجد کا خرچہ بھی چلایا جائے گا جس سے آپ کی ضروریات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ثواب بھی حاصل کریں گے۔