۔،۔سڈنی کے بانڈی جنکشن شاپنگ سینٹر میں (چالیس سالہ) شخص نے چاقو سے حملہ کر کے چھ افراد کو ہلاک کر دیا۔ نذر حسین۔،۔
٭ہلاک ہونے والوں میں (نُو 9 ماہ کا بچہ اور اڑتیس38 سالہ ماں) بھی شامل ہے۔ حملہ آور کو خاتون پولیس افسر نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ہلاک ہونے والوں میں (حملہ آور کے علاوہ چار خواتین اور ایک مرد کی جائے وقوعہ پر موت کی تصدیق کی گئی جبکہ اڑتیس38 سالہ ماں بعد میں اسپتال میں چل بسی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/آسٹریلیا/سڈنی/ بانڈی جنکشن شاپنگ سینٹر۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ سڈنی کے بانڈی جنکشن شاپنگ سینٹرمیں پیش آیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق (چالیس سالہ) شخص تقریباََ (سہہ پہر 15:10 بجے مرکز میں داخل ہوا، دس منٹ بعد 15:20 بجے) وہ شخص واپس نظر آتا ہے ہاتھ میں چاقو(چھری) اُٹھائے ہوئے (شاید وہیں سے اُٹھائی یا خریدی ہوئی تھی) اچانک جنونی طور پر لوگوں پر چھری سے حملہ کر دیتا ہے۔لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا۔ رپورٹ کے مطابق وہاں پر موجود پولیس افسر(خاتون) نے حملہ آور کو پکڑنے کی کوشش کی جبکہ مجرم نے چھری سے جب حملہ کرنے کی کوشش کی تو خاتون پولیس آفیسر نے فوراََ گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ زخمی افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، ایک گواہ کے مطابق جب مجرم نے خاتون پر حملہ کیا تو خاتون نے بچہ بچانے کے لئے پاس کھڑے شخص کی طرف اچھال دیا لیکن وہ بچہ بھی ہلاک ہو گیا جبکہ اس کی ماں اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حملے میں متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔